URDUSKY || NETWORK

عمران خان ضدی اور سلیکٹڈ وزیراعظم ، ہم کھڑے رہیں گے آپ کو یہ سودا بہت مہنگا پڑے گا: شہبازشریف

50

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے شہبازشریف نے کہاہے کہ نیب اور عمران خان کی ملی بھگت سے آج ن لیگ پر ایک اور وار کیا گیاہے ، ان کا قصور اتنا ہے کہ وہ نوازشریف کے سچے ساتھی اور دلیر آدمی ہیں ، عمران خان نے 11 مہینوں میں پاکستان کی معیشت کا جنازہ نکال دیاہے اور ا س سے وہ گرفتاریوں کے پیچھے چھپنا چاہتے ہیں ، عوام کی توجہ ہٹانا چاہتے ہیں ، آپ جان لیں کہ جتنا مرضی ظلم کریں ہم ان گلیوں سے پہلے بھی گزے ہیں، عمران خان ایک ضدی ، غصے سے بھرے ہوئے سلیکٹڈ وزیراعظم ہیں ، ہم پہلے بھی کھڑے رہے اب بھی کھڑے رہیں گے عوام کی خدمت کرتے رہیں،ہم کھڑے رہیں گے آپ کو یہ سودا بہت مہنگا پڑے گا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہاہے کہ نیب اور عمران خان کی ملی بھگت سے آج ن لیگ پر ایک اور وار کیا گیاہے ، شاہد خاقان عباسی کو بھونڈ طریقے سے گرفتار کیا گیاہے ، شاہد خاقان عباسی نے جب احتجاج کیا اور کہا کہ گرفتاری کے وارنٹ کہاں ہیں تو نیب کے وہاں موجود حکام ایک دوسرے کے منہ دیکھنے لگ گئے ، وہ بھاگے اور تھوڑی دیر میں ان کا ایک افسر آیا ، شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے میں قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتاہوں آپ مجھے گرفتاری کا حکمنامہ دکھائیں اور گرفتار کر لیں جس پر ڈی جی نیب خود تشریف لائے اور انہوں نے واٹس ایپ پر ایک میسج دکھایا ، تو شاہد خاقان نے کہا کہ یہ کیا ہے مجھے تحریری حکمنامہ دکھائیں ، وہ پھر گئے اور فوٹو کاپی لے کر آئے ۔

شہبازشریف کا کہناتھا کہ پانچ ہزار میگا واٹ پاکستان کے اندر بجلی پیدا کرنے کے منصوبے جن میں سے 3500 میگا واٹ بجلی مہیا کی جارہی ہے جبکہ چوتھا پلانٹ کھڈے لائن لگا دیا گیا ، ورنہ پانچ ہزار میگا واٹ بجلی گیس کی مد میں چلنے والے پلانٹ سے مہیا ہونی تھی لیکن اس وقت 3500 میگاواٹ ہو رہی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ کراچی سے لے کر حویلی بہادر شاہ جہاں دو پلانٹ لگے ، گیس کی پائپ لائن ایک ہزار کلومیٹر ہے اور وہ اگر نہ لگی ہوتی تو پانچ ہزار میگا واٹ بجلی آپ کو نہ مل رہی ہو تی ، اس کا نوازشریف کی قیادت میں کریڈٹ شاہد خاقان اور ان کی ٹیم کو جاتاہے ، سندھ کے اندر بعض لوگ اس پائپ لائن کو روک رہے تھے میں سندھ کی حکومت اور پیپلز پارٹی کی لیڈرشپ کاشکریہ ادا کرتاہوں جنہوں نے یہ رکاوٹیں ہٹانے میں بہت مدد کی ، یہ پلانٹ ٹائم پر نہ لگتے تو جتنی گرمی پڑ رہی ہے قوم کو پتہ چل جا تا ۔گیس کی لوث شیڈنگ ختم کرنے میں شاہد خاقان کا کلیدی کردار ہے ، ایل این جی آئی اور پاکستان میں گھروں کے چولہے جلے اور کاروبار چلا ، آج پاکستان میں گیس کی لوڈ شیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہے اور اس کا کریڈٹ شاہد خاقان اور ان کی کی ٹیم کو جاتا ہے ۔

شہبازشریف کا کہناتھا کہ نوازشریف کو غریب عوام کا دکھ اور درد ہے ، انہوں نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہو نے دیا ، اس وقت بھی آئی ایم ایف کا پریشر تھا ، اس وقت بھی بہت ڈکٹیشن دینے کی کوشش کی گئی ، آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن نہیں لی گئی ، غریبوں کو گیس کے اضافے سے محفوظ رکھا ، شاہد خاقان عباسی کا قصور یہ ہے کہ وہ نوازشریف کا سچا ساتھی اور دلیر آدمی ہے ، کمپرومائز نہیں کرتا ہے ۔اپوزیشن لیڈر کا کہناتھا کہ چند دن پہلے آپ نے دیکھا کہ کس طرح رانا ثنااللہ کو بھونڈے طریقے سے گرفتار کیا گیا ، اگر احتساب ہے تو وہ ہے کہاں ہے ، یہ ن لیگ کے خلاف بدترین انتقام ہے ۔

شہبازشریف کا کہناتھا کہ کبھی ایف بی آر کا چیئرمین ہٹاتے ہیں اور کبھی لگاتے ہیں ، بجٹ کے دوران اپوزیشن کو خوب گالیاں دی گئیں ، ان اقدامات سے ملک کی جگ ہنسائی ہوتی ہے ، جنہوں نے مسائل حل کیے وہ آج انتقام کا نشانہ بن رہے ہیں ، دوست ممالک کے تعاون اور بھر پور محنت سے بڑے مسائل حل کیے ، احتساب ن لیگ کا کیا جارہاہے یا پھر نام آتا ہے پیپلز پارٹی کا ، احتساب کے نام پر یہ ن لیگ کے خلاف سیاسی انتقام ہے ، نیب کے ادارے کو سیاستی انتقام کیلئے استعمال کیا جارہاہے ،، عمران خان نے 11 ماہ میں ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے ، تعلیم کے وظائف بند کر دیے ہیں اور ادویات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں

شہبازشریف کا کہناتھا کہ عمران خان ایک ضدی ، غصے سے بھرے ہوئے سلیکٹڈ وزیراعظم ہیں ،عمران خان جان لیں جتنا مرضی ظلم کریں، ہم ان گلیوں سے پہلے بھی گزرے ہیں،کل آپ نے گاڑیاں ، گھر منجمد کرائے یہ پہلی بار نہیں ہوا ماضی میں بھی ہوتا رہا،ہماری جائیدادیں اور کاروبار پہلے بھی منجمد کیا گیا ،مشرف نے ہمارے گھر پر قبضہ کرلیا تھااس کو اولڈ پیپلزہاو¿س قرار دیا،ہم پہلے بھی کھڑے رہے اب بھی کھڑے رہیں گے عوام کی خدمت کرتے رہیں،ہم کھڑے رہیں گے آپ کو یہ سودا بہت مہنگا پڑے گا،۔نوازشریف سے مل کر آئے ہیں نوازشریف حوصلے میں تھے ،احتساب شروع ہوگیا، جس نے جو کیا ہے وہ بھگتے گا،خواجہ سعدرفیق کے دور میں ریلوے کیسا تھا اور آج کیا حال ہے خود دیکھ لیں،فواد حسن فواد نے دن رات محنت کی وہ ایک عظیم انسان ہیں،ہم نے پہلے بھی گرفتاریاں اور جیل کاٹی ہے اب بھی کاٹ لیں گے ۔