شہباز شریف اور ان کی فیملی کے 150بینک اکاﺅنٹس منجمد کردیئے گئے
لاہور نیب کے خط پر ایس ای سی پی کی بڑی کارروائی ، شہباز شریف اور ان کے خاندان کے 150اکاﺅنٹس منجمد کردیئے گئے ، بینکوں کومانیٹرنگ کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔
دنیا نیوز کے مطابق نیب کے ایس ای سی پی کولکھے گئے خط پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ کے 150بینک اکاﺅنٹس منجمد کردیئے گئے ہیں۔تمام بینک کو انتباہی مراسلے جاری کر دیئے گئے ہیں کہ شہباز شریف کے خاندان کے 150بینک اکاﺅنٹس کی مانیٹرنگ کی جائے ۔
نیب نے نواز شریف کے بھائی عباس شریف کے بیٹے یوسف عباس کو بھی طلب کرلیا گیا ہے ۔یوسف عباس شریف کے اکاﺅنٹس میں ٹی ٹی کے ذریعے پیسہ منتقل ہوا۔ یوسف عباس شریف کی طلبی چودھری شوگر مل کے حوالے سے کی گئی ہے اور ان کو تمام ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔