URDUSKY || NETWORK

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی کلبھوشن یادیو سے ملاقات

64

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی کلبھوشن یادیو کیساتھ ملاقات ختم ہو گئی ،پاکستان نے ویانا کنونشن اور عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گورو آہلو والیابھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیساتھ ملاقات کیلئے وزارت خارجہ پہنچے ،بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی گاڑی انہیں وزارت خارجہ چھوڑنے کے بعد واپس چلی گئی، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر وزارت خارجہ حکام کے ساتھ سب جیل پہنچے ،پاکستان کی جانب سے دفتر خارجہ میں ڈائریکٹرفریحہ بگٹی موجود تھیں،ملاقات کیلئے کڑے سکیورٹی انتظامات کئے گئے ،بھارتی ہائی کمشنر اور کلبھوشن یادیو کی ملاقات 2 گھنٹے جاری رہی ،ملاقات کے بعد بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکو واپس دفتر خارجہ لایا گیا،جس کا اعلامیہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔واضح رہے کہ قونصلر رسائی دینے کا اعلان کل وزیر خارجہ اور ترجمان دفترخارجہ نے کیا تھا۔