URDUSKY || NETWORK

امریکی صدر نے ایران کے معاملے پرپاکستان کی مدد مانگی

36

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکی صدر نے ایران کے معاملے پرپاکستان کی مدد مانگی ہے، صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ کیخلاف ہیں ،ایرانی صدر سے بات ہوئی معاملے پرجو ہوسکا کروں گا، مقبوضہ کشمیر میں جو ہو رہا ہے وہ انتہائی خطرناک ہے ،دنیا کو سمجھ نہیں آرہی کشمیر میں ہو کیا رہا ہے ،کشمیر میں جو ہو رہا وہ بدسے بدترہوتاجائے گا،افسوس عالمی رہنما بھارت کی ایک ارب 20 کروڑکی مارکیٹ دیکھتے ہیں ،افسوس عالمی رہنما معیشت و تجارت کو انسانوں پر ترجیح دے رہے ہیں ،انتہا پسند افراد بھارت کو یرغمال بنا کر حکومت کررہے ہیں ۔وزیراعظم عمران خان نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 50 دن سے 80 لاکھ افراد لاک ڈاﺅن کا شکار ہیں ،خطرہ ہے بھارتی فورسز بڑے پیمانے پر کشمیریوں کا قتل کرے گی ،کشمیری کئی سالوں سے حق خودارادیت کا مطالبہ کررہے ہیں ۔وزیراعظم عمران خان نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ نریندر مودی کی حکومت نے کشمیریوں پر جبر مزید بڑھا دیا ہے ،یواین رپورٹس کے مطابق کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا گیا ،ان کا کہناتھا کہ مودی ہندوﺅں کی اجارہ داری پر یقین رکھتا ہے ،افسوس عالمی رہنما بھارت کی ایک ارب 20 کروڑکی مارکیٹ دیکھتے ہیں ،افسوس عالمی رہنما معیشت و تجارت کو انسانوں پر ترجیح دے رہے ہیں ،عمران خان کا کہناتھا کہ انتہا پسند افراد بھارت کو یرغمال بنا کر حکومت کررہے ہیں ،حالات مزید بگڑ گئے تو امریکی صدر اور دنیا کے قابو میں نہیں آئیں گے ،کرفیو ہٹتے ہی وادی کے حالات کھل کر سامنے آجائیں گے ،وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امریکی صدر نے ایران کے معاملے پرپاکستان کی مدد مانگی ہے صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ کیخلاف ہیں ،ایرانی صدر سے بات ہوئی معاملے پرجو ہوسکا کروںگا۔