URDUSKY || NETWORK

رزق کی رکاوٹ دور

188

انسانی ذہنوں کا انقلاب ۔ شیرنگ
جس میں آپ بھی شامل ہو سکتے ہیں!!!

آیت قرآن کو پڑ ھنے کے بعد مشاہدہ ہوا کہ جو کام رکے ہوئے تھے اللہ تعالٰی کے فضل و کرم سے خود بخود حل ہونے لگے

امید ہے کہ آپ اس سلسلہ کو قائم رکھتے آگے بڑھائیں گے اور اپنا یا کسی کا کوئی تجربہ جو کہ کسی کی تکلیف کی راہ میں روشن چراغ بن جائے ؛ ضرور پیش کریں گے ؛

رزق کی رکاوٹ دور

تحریر:محمدالطاف گوہر

اس کرہء ارض پر موجود انسانیت کی نہج ایک انقلاب کیطرف گامزن ہے اور یہ کوئی معمولی انقلاب نہیں بلکہ دنیا کے چند انقلابی اور جدت پسند ذہنوں کی پیداوار ہے جسکی منزل کسی کامیابی، آسانی ، صحت مندی ، دولت مندی ، سکون کیلئے تڑپ رکھتی ہے۔ آج اگر آپ اسکی ایک جھلک ملاحظہ کرنا چاہیں تو آسانی سے دیکھ سکتے ہیں کہ Google جیسا سرچ انجن دنیا کی ہٹ لسٹ پر ہے ۔ آپ اگر کسی بھی قسم کی تلاش میں ہیں تو آپکا ذہن فورا انٹرنیٹ سرچ انجن کی طرف بھاگے گا؛ مگر اس میں کمال کی بات کیا ہے؟ جی ہاں!!! یہی تو اس تحریر کا مقصد ہے کہ دنیا کے کونے کونے سے لوگ ؛ بلکہ ہرکس و ناکس ذہن اپنی تحاریر ؛ کام؛ سرچ؛ اور ہر شعبہ زندگی سے متعلق بات کو کسی نہ کسی ویب سائٹ پر پبلش کر کے انٹر نیٹ سرچ انجن سے منسلک کر دیتے ہیں اور اسطرح سے نارتھ پول والے لوگوں کی لکھی ہوئی باتیں ساوتھ پول کے لوگ بھی جان سکتے ہیں ۔ شئیرنگ میں اور بھی جدت آ گئی ہے اور وہ ہے نیٹ ورکنگ ؛ یعنی ویب سائٹس کا ایک دوسرے کو آپس میں منسلک کرنا۔ جیسے فیس بک ؛ ٹیوٹر؛ مائی سپیس وغیرہ اب اگر دیکھا جائے تو انقلاب کا دھارا کسی ایک مرکز کیطرف گامزن ہے اور ایک ادنٰی سے اعلی شخص ایک جیسی معلومات شیر کر سکتا ہے ۔
تمہید اس لئے باندھی کی آپکی خدمت میں ایک اصول کا ادراک ہو، تا کہ اسکی اہمیت کے مد نظر آگے چلا جا سکے۔ ہم لوگ اگر آپس میں کچھ باتیں شئیر کرتے ہیں تو اسکا فائدہ نہ جانے کتنے لوگوں کو ہوتا ہے مگر اس سارے عمل میں ہم اپنی تحاریر کو دلائل اور سائنسی انداز میں سمجھنے پر زور دیتے ہیں ۔ میں یہاں کچھ عرض کرنا چاہوں گا کہ بعض اوقات ہمیں زندگی میں ایسے عوامل سے بھی واسطہ رہتا ہے کہ جنکی کوئی سائنسی یا عقلی منظق ضرورت نہیں ہوتی مگر انسانی زندگی میں فوائد ضرور نظر آتے ہیں ۔ اس موضوع کی ابتدا ء میں اپنے چند ایک تجربات کی روشنی میں کروں گا مگر چاہوں گا کہ اگر آپ کے ساتھ یا آپکے کسی دوست کو اسی طرح کے سلسلے سے کوئی استفادہ حاصل ہوا ہو تو ضرور اپنا تجربہ یہاں لکھے ۔۔ ہو سکتا ہے کہ آپکی تحریر شیئر کرنے سے کسی کی اذیت کم ہو جائے ۔
مجھے ایک بار کاروباری پریشانی کا سامنا ہوا تو بہت تشویش ہوئی اور معاملہ بھی کچھ ایسا تھا کہ کوئی آسانی کی شکل نظر نہ آتی تھی ۔ آخر ایک صاحب نے قرآن کریم کی ایک آیت کے بارے میں بتلایا کہ اسکو پڑہیں تو انشاءاللہ بہت بہتری ہوگی۔ ہمارا ایمان ہے کہ اللہ تعالٰی کے گھر میں دیر ہے مگر اندھیر نہیں ؛ اور قرآن مجید کی آیت پڑھنے میں کسی قسم کا تردد نہ ہوا۔ کوئی بہت زیادہ بار بھی نہ پڑھتا تھا ؛ البتہ اس آیت قرآن کو پڑ ھنے کے بعد مشاہدہ ہوا کہ جو کام رکے ہوئے تھے اللہ تعالٰی کے فضل و کرم سے خود بخود حل ہونے لگے ؛ یعنی الجھاؤ کم ہونے لگے اور رزق کی رکاوٹ دور ہوتی محسوس ہوئی؛ وہ آیت مبارکہ یہ ہے:
اللَّہُ لَطِيفٌ بِعِبَادِہِ يَرْزُقُ مَنْ يَشَاءُ ۖ وَھُوَ الْقَوِيُّ الْعَزِيزُ (42:19)
خدا اپنے بندوں پر مہربان ہے وہ جس کو چاہتا ہے رزق دیتا ہے۔ اور وہ زور والا (اور) زبردست ہے (42:19)
Gracious is Allah to His servants: He gives Sustenance to whom He pleases: and He has power and can carry out His Will
اسی طرح ایک اور واقعہ آپکی خدمت میں پیش کر رہا ہوں ؛کامونکی کا ایک نوجوان سٹوڈینٹ جو کہ یو کے میں تعلیم حاصل کر رہا تھا اسکی کمر کا کوئی مہرہ اپنی جگہ سے کسی نامعلوم وجہ سرک گیا جسکے باعث وہ درد کی حالت میں بالکل کبڑا ہو کر رہ گیا ؛ بہت علاج کروایا مگر کوئی افاقہ نہ ہوا؛ اسکے والدین اسے پاکستان لے آئے ؛ یہاں آکر کسی نے انہیں حویلی لکھاں کے بارے میں بتا یا تو وہ اسے وہاں لے گئے ؛ وہاں کوئی صاحب بہت کمال کا فن جانتے ہیں ؛ ان صاحب نے اسکی گردن کے پیچھے سے دو نوں اطراف کے پٹھوں کو دبایا اور بس اتنے میں اس کو درد میں افاقہ اور ایک ہفتہ کے اندر اس نوجوان کی کمر سیدھی ہو گئی ۔ اب ماشاءاللہ وہ دوبارہ اپنی نارمل زندگی گزار رہا ہے۔
امید ہے کہ آپ اس سلسلہ کو قائم رکھتے آگے بڑھائیں گے اور اپنا یا کسی کا کوئی تجربہ جو کہ کسی کی تکلیف کی راہ میں روشن چراغ بن جائے ؛ ضرور پیش کریں گے ؛
شکریہ
آپکی دعاؤں کا طلبگار
جے ویکھاں اپنے عملاں ولے تےکجھ نیوں میرے پلے
جے ویکھاں تیری رحمت ولے تے   بلے    بلے      بلے
الطاف گوہر
لاہور