URDUSKY || NETWORK

اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد

72

اسلام زندہ ہوتا ہے ہرکربلا کے بعد

شاہ است حسین پادشاہ است حسین
دیں است حسین دیں پناہ است حسین

سرداد نہ داد دست دردست یزید
حقا کہ بنائے لا الہ ہست حسین

حضرت امام حسین علیہ السلام نے کربلا میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے قیامت تک کے لئے خودکو زندہ ہی نہیں کیا بلکہ دین اسلام کو زندگی عطا کر دی اور دشمنان اسلام کو سزائے موت سے ہمکنار کر دیا۔ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ نہ صرف دین اسلام کے علمبردار تھے بلکہ عدل وانصاف، مساوات انسانی، حریت و آزادی اور انسانی جمہوریت کے علمبردار تھے۔ انہوں نے ریاستی جبر و تشدد اور آمرانہ ذہنیت کے خلاف جہاد کیا یہی وجہ ہے کہ حسین رضی اللہ عنہ اب صرف ایک ذات یا شخصیت کا نام نہیں رہا بلکہ حسین حق کا نمائندہ، سچائی کا نشان، روشنی کا مینار، علم و حکمت کا نیر تاباں، عدل و انصاف کا پیکر، عظمت و بلندی کی علامت، احترام انسانیت کی مثال، اخلاق و اوصاف حمیدہ کا امین، رواداری، حسن سلوک اور برداشت کا نام ہے۔