URDUSKY || NETWORK

پنجاب پولیس فیڈ بیک سیل کا قیام ایک مثبت قدم

179

آئی جی پنجاب پولیس نے اڈیشنل آئی جی کی سربراھی میں پولیس فیڈ بیک سیل بنایا ھے جس کا مقصد پولیس فورسکی اصلاح ھے اور اسے عوام دوست بنانا ھے۔ پچھلے دنوں تھانہ جو ہر ٹاون کے انچارج تفتیشی سیل کے جوہر دیکھنے کا موقع ملا جو ایک لو میرج کیس میں ملزموں سے توجہ ھٹانے کے لیے پاکستان کے ایک معزز صحافی کو ملوث کرنے کے درپئے تھا اور یہ بھی نہیں سوچ رھا تھا کہ پاکیستان کے دوسرے بڑے ٹی وی چینل کے ھیڈ آف ویب اینڈ نیوز مانیٹرنگ کو ناجائز ملوث کرنے پر  محکمہ پولیس کے لیے کتنے مسائل پیدا ھو جائیں گے اور بات ڈائریکٹ آئی جی پنجاب کی زات پر آئے گی جو دن رات پولیس کا امیج بہتر کرنے کی تگ و دو میں لگے ھوے ھیں۔ وہ تو بھلا ھو ڈی ایس پی ٹائون شپ منشا اور علا قہ ایس پی کا جنہوں نے فوری اقدامات کر کے معا ملہ عدالت تک پہنچایااور پولیس کے اعلی حکام کے نوٹس میں یہ بات لانے کے لیے سیکریٹری انفارمیشن پنجاب کو حرکت میں آنا پڑا۔ اگرچہ یہ پولیس فورس کو لاحق یہ  ایک ایسی مرض ھے کہ جس کا علا ج آئی جی صاحب کے پاس بھی نہیں۔ لیکن اگر فیڈ بیک کا نظام ٹھیک طرح سے فعال ھو جائے تو مثنت نتائج حاصل کیے جا سکتے ھیں۔