URDUSKY || NETWORK

معروف اداکار پر 12 خواتین پر ’تھرڈ ڈگری‘ جنسی تشدد کا الزام

34

The actor was accused of pinching a woman’s buttocks and, in a separate incident, groping another woman’s breasts

فلمی دنیا کے معتبر ترین ایوارڈ ’آسکر‘ سمیت متعدد ایوارڈ اپنے نام کرنے والے 51 سالہ ہولی وڈ اداکار کیوبا گڈنگ جونیئر پر کم سے کم 12 خواتین کی جانب سے لگائے گئے تیسرے درجے کی جنسی ہراسگی کے الزامات کے تحت مقدمہ کی سماعت شروع ہوگئی۔

کیوبا گڈنگ جونیئر پر رواں برس جون میں ابتدائی طور پر چند خواتین نے رضامندی کے بغیر نائٹ کلب میں جنسی طور پر مخصوص اعضا کو چھونے، گال پر بوسہ دینے اور چھاتی کو پکڑنے کے الزامات کے تحت مقدمہ دائر کروایا تھا۔

بعد ازاں ان کے خلاف دیگر خواتین نے بھی تھرڈ ڈگری کے جنسی ہراسگی کے الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اداکار نے انہیں بھی نائٹ کلبز و ڈانس کلبز میں نامناسب انداز سے رضامندی کے بغیر چھوا۔

اداکار پر الزاما تھے کہ انہوں نے 2010 سے 2018 کے درمیان امریکا کے کم سے کم تین مختلف شہروں کے نائٹ و ڈانس کلبز میں خواتین کو چھاتی، گال، جنسی اعضا اور جسم کے دیگر حصوں کو رضامندی کے بغیر چھوا۔

اداکار نے الزامات سامنے آتے ہی ان کی تردید کی تھی، تاہم بعد ازاں ان کے خلاف نیویارک کے علاقے منہٹن کی عدالت میں خواتین کو جنسی ہراساں کرنے کا کیس دائر کیا گیا تھا۔

اداکار نے متعدد معروف وکلا کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں—فوٹو: رائٹرز
اداکار نے متعدد معروف وکلا کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں—فوٹو: رائٹرز

کیوبا گڈنگ جونیئر پر جنسی ہراساں کے الزامات کے تحت منہٹن کی عدالت میں 15 اکتوبر کو سماعت ہوئی، تاہم ان پر فرد جرم عائد نہیں کی جا سکی۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق کیوبا گڈنگ جونیئر کے خلاف ہونے والی سماعت کے دوران ان پر فرد جرم عائد نہیں کی جا سکی اور ان کے کیس کی اگلی سماعت دسمبر میں رکھی گئی۔

کیوبا گڈنگ جونیئر کے خلاف ایک درجن خواتین کو نامناسب انداز میں مخصوص جگہوں پر چھونے کے الزامات کے اس مقدمے میں ان پر الزام لگانے والی خواتین کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔

ایوارڈ یافتہ اداکار پر الزام لگانے والی خواتین کی شناخت کو سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے خفیہ رکھا جا رہا ہے۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ دسمبر میں ان کے خلاف ہونے والی سماعت میں عدالت ان کے خلاف ٹرائل کے آغاز کا اعلان کرے گی۔

خیال رہے کہ کیوبا گڈنگ جونیئر نے اب تک 5 درجن سے زائد فلموں میں اداکاری کی ہے اور ان کی پہلی فلم ’کمنگ ٹو امریکا‘ 1987 میں ریلیز ہوئی تھی، تاہم انہیں شہرت 1992 کی فلم ’گلیڈی ایٹرز‘ سے ملی تھی۔

کیوبا گڈنگ جونیئر کو 1996 میں ریلیز ہونے والی فلم ’جیرے میگئر‘ میں شاندار اداکاری کرنے پر آسکر ایوارڈ بھی دیا گیا، اس فلم میں انہوں نے فٹ بالر کا کردار ادا کیا تھا۔

ان کی دیگر معروف فلموں میں ’ایز گڈ ایز اٹ گیٹ، واٹ ڈریمس مے کم، مین آف آنر، ریڈیو، پرل ہاربر، امریکن گینگسٹر اور دی بٹلر‘ سمیت دیگر شامل ہیں۔

اداکار پر 8 سال تک خواتین کے ساتھ نامناسب عمل کرنے کے الزامات ہیں—فوٹو: اے پی
اداکار پر 8 سال تک خواتین کے ساتھ نامناسب عمل کرنے کے الزامات ہیں—فوٹو: اے پی