URDUSKY || NETWORK

چھوٹی عمر میں ہی ویرات سے شادی کر لی

56

میں ان سے بے پناہ پیار کرتی تھی اور کرتی ہوں۔ انوشکا شرما

نئی دہلی : بالی وڈ کی اداکارہ انوشکا شرما نے کہا کہ میں نے چھوٹی عمر میں ہی ویرات کوہلی سے شادی کر لی۔ حال ہی میں دئے گئے ایک انٹرویو کے دوران انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ انوشکا شرما نے ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ میں نے ویرات سے 29 سال کی عمر میں ہی شادی کر لی کیوں کہ میں ان سے بے پناہ پیار کرتی تھی اور کرتی ہوں، شادی انسان کی زندگی میں قدرتی پیش رفت کا نام ہے جس میں انسان ہر لحاظ سے آگے بڑھنے کے عمل سے گزرتا ہے۔31 سالہ اداکارہ انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ 29 سال کی عمر میں شادی کرنا اداکاراؤں کے لیے بہت جلد شادی کر لینے اور اپنے کیریئر کو داؤ پر لگا دینے کے مترادف ہوتا ہے، اس عمر میں اداکارائیں اپنے کیریئر کے عروج پر ہوتی ہیں، مگر میں نے اپنی مصروف ترین زندگی میں سےشادی کے لیے وقت نکالا اور جلدی شادی کی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے عوام ہمیں بس اسکرین پر اداکاری کرتے دیکھنا چاہتے ہیں، فنکاراؤں کی نجی زندگی کے بارے میں کوئی نہیں سوچتا کہ کیریئر کے دوران ہماری شادی اور بچے بھی ہو سکتے ہیں، اس معاملے میں ہماری فلم انڈسٹری کافی حد تک بدل گئی ہے، اب عوام کو بھی اپنی ذہنیت کو بدلنا ہوگا۔مرد جب چاہے شادی کر سکتا ہے اور اگر اس سے اُس کے کیریئر پر کوئی اثر نہیں پڑتا تو ہم خواتین کو شادی سے پہلے 2 بار کیوں سوچنا پڑتا ہے۔ خیال رہے کہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی دو سال قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی کی تقریب میلان میں ہوئی تھی۔دونوں کی شادی ایک نہایت ہی نجی تقریب میں ہوئی، جس میں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے والدین ، اہل خانہ اور ویرات کوہلی کےدہلی سے آئے ہوئے کچھ دوستوں نے شرکت کی تھی۔