URDUSKY || NETWORK

نیلم منیر کا نیا ڈرامہ شادی شدہ زندگی میں مسائل

86

پاکستان کی نامور اداکارہ نیلم منیر اور اداکار عمران اشرف بہت جلد ایک مرتبہ پھر ایک نئے ڈرامے میں ساتھ جلوہ گر ہونے جارہے ہیں۔

اب تک اس ڈرامے کے نام کا تو اعلان نہیں کیا گیا البتہ ناظرین کے جوش کو بڑھانے کے لیے اس ڈرامے کے چند ٹیزرز ریلیز کردیے گئے ہیں۔

ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے نیلم منیر نے اس ڈرامے میں اپنے کردار کے حوالے سے بھی بات کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ‘میرا کردار ایک امیر گھرانے سے تعلق رکھتا ہے، اس کے تین بھائی ہیں جو اس سے بےحد محبت کرتے ہیں، لیکن پھر ایک غلط فہمی کی وجہ سے اس کے گھر والے صرف اس کی شادی کرانے کے خواہش مند ہوں گے، جس کے بعد میرے کردار کی شادی عمران اشرف کے کردار سے ہوگی، جس کا تعلق ایک غریب گھرانے سے ہے’۔

نیلم منیر کے مطابق ‘اس شادی کے بعد اصل مشکلات کا آغاز ہوگا، میرے شوہر کو میری فیملی سے مسئلے ہوں گے، ایک اور غلط فہمی کی وجہ سے وہ مجھے چھوڑ دے گا اور واپس میرے گھر بھیج دے گا، لیکن بعدازاں اسے اپنی غلطی کا احساس ہوجائے گا’۔

اس ڈرامے کی کہانی قیصرہ حیات نے تحریر کی ہے جبکہ اس کی ہدایات سائمہ وسیم دے رہی ہیں۔

عمران اشرف نے ڈان سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ‘اس ڈرامے کی کاسٹ میں علی عباس، نازش جہانگیر، عارض خان، حماد فاروقی، صبا فیصل اور صبا حمید شامل ہیں’۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ‘میرا زیادہ تر کام نیلم منیر اور صبا حمید کے ساتھ رہا اور مجھے ان دونوں کے ساتھ کام کرکے بےحد مزاح آیا، سائمہ کے ساتھ کام کرنا بھی ایک بہترین تجربہ تھا’۔

اپنے کردار کے حوالے سے عمران اشرف کا کہنا تھا کہ ‘مجھے اپنا کردار بےحد پسند آیا، وہ عام رومانوی ہیرو جیسا نہیں، وہ اس سے کافی الگ ہے’۔

ویسے تو اس ڈرامے کی ریلیز ہونے کی تاریخ کا اب تک اعلان نہیں کیا گیا البتہ دونوں اداکاروں کے مطابق اسے جلد جیو ٹیلی ویژن پر نشر کیا جائے گا۔