URDUSKY || NETWORK

بازل آرٹ نمائش کا افتتاح

125
 

سوئٹزرلینڈ کے شہر بازل میں اس ہفتے ہونے والی آرٹ نمائش میں بلین ڈالر مالیت کے فن پاروں کی نمائش کی جائے گی۔

 

آرٹ بازل نامی یہ نمائش دنیا کی مؤقر ترین نمائشوں میں سے ایک ہے جہاں جدید اور عہدِ حاضر کے نایاب فن پاروں کی نمائش کی جاتی ہے۔ اس نمائش کا افتتاح آج بدھ کے روز سوئٹزرلینڈ کے شہر بازل میں ہوا۔ اس نمائش میں تین سو گیلریاں آرٹ کے فن پاروں کی نمائش کر رہی ہیں جن کی مالیت ایک اندازے کے مطابق پونے دو بلین ڈالر ہے۔

نمائش کے منتظمین کو امید ہے کہ اس برس نمائش میں بڑی تعداد میں لوگ آئیں گے اور اچھی خاصی تعداد میں فن پارے خریدے جائیں گے۔ سن دو ہزار نو میں اس حوالے سے صورتِ حال کچھ اچھی نہ تھی تاہم منتظمین کا خیال ہے کہ لوگ اس وقت کو فراموش کر چکے ہیں۔

اس نمائش میں تین سو گیلریاں آرٹ کے فن پاروں کی نمائش کر رہی ہیں جن کی مالیت ایک اندازے کے مطابق پونے دو بلین ڈالر ہےاس نمائش میں تین سو گیلریاں آرٹ کے فن پاروں کی نمائش کر رہی ہیں جن کی مالیت ایک اندازے کے مطابق پونے دو بلین ڈالر ہے

بازل میں یہ نمائش انیس جون کو اختتام پذیر ہو جائے گی۔ لندن میں بھی اس نوعیت کی ایک نمائش کا آغاز ہوگیا ہے جہاں اس بات کا زیادہ اچھے طریقے سے تعین ہو گا کہ لوگوں کی قوت خرید اس برس بہتر ہوئی ہے یا مزید خراب۔

لندن کی نمائش میں سو کے قریب فن پاروں کو امیر ترین کلیکٹرز اور سرمایہ کاروں کے لیے رکھا گیا ہے۔ ان فن پاروں میں مائکل اینجلو اور پکاسو جیسے مصوّروں کی تصاویر بھی رکھی گئی ہیں۔

منتظمین کو یہ بھی امید ہے کہ اس برس مغربی فن پاروں میں چینی سرمایہ کار اور کلیکٹرز بھی دلچسپی لیں گے۔ ماہرین کے مطابق حالیہ چند برسوں میں چینی شہریوں کی مغربی آرٹ میں دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے۔ تاہم ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس حوالے سے بہت زیادہ پر امید ہونے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔

 

dwd