URDUSKY || NETWORK

کلاسیکی موسیقی کی طرف رجحان بڑھ رہا ہے: حامد علی خان

109

پاکستان کے معروف  کلاسیکی فنکار  استاد حامد علی خان  نے کہا ہے کہ  کلاسیکی موسیقی کا مسقبل اتنا تاریک نہیں جتنا لگتا ہے اور شائقین اب ایک بار پھر اس موسیقی کی طرف  راغب ہو رہے ہیں۔

حامد علی خان  حال ہی میں امریکہ کے دورے پر آئے جہاں انہوں نے مختلف شہروں میں  شو کئے ۔امریکہ کے دارالحکومت  واشنگٹن  میں بھی انہوں نے پاکستانی اور انڈین کمیونٹی کے لئے ایک  کنسرٹ کیا ۔ وائس آف امریکہ نے  اس  دورے کے دوران  نامور غزل سنگر سے ایک گفتگو کی جس  میں  استاد حامد علی خان نے  پاکستان  میں کلاسیکی اور نیم کلاسیکی موسیقی کے مسقبل اور اس حوالے سے نئی نسل میں رجحان  کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

جب ان سے بیرونی ممالک میں  اور خاص طور پر امریکہ میں ان کی موسیقی کو سمجھنے اور پسند کرنے والوں میں  رجحان کے بارے میں پوچھا گیا تو  حامد علی خان  نے بتایا کہ ان کے شائقین کی کافی تعداد اب بھی موجود ہے ۔اسی طرح پاکستان میں پچھلی چند دہائیوں میں پاپ میوزک کی یلغار کی وجہ سے کلاسیکی موسیقی کی طرف لوگوں کی توجہ کم ہوئی مگر ان کا کہنا تھا کہ اب یہ رجحان  تبدیل ہو رہا ہے اور  لوگ  ایک بار پھر موسیقی کی اس صنف کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اں کا گھرانہ کلاسیکی موسیقی کو  زندہ رکھے گا۔ موسیقی کی اس صنف کو نوجوان نسل میں  عام کرنے اور اس ورثے کو محفوظ کرنے کے لئے  انہوں نے ملک میں اکیڈمیز بنانے کی ضرورت  پر زور دیا۔classical-music-in-pakistan

استاد حامد علی خان کا تعلق برصغیر کے مشہور پٹیالہ  گھرانے سے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے خاندان میں نوجوان نسل موسیقی کی اس روایت کو آگے بڑھا نے میں کافی دلچسپی لے رہی ہے۔  ایک سوال کے جوب میں انہوں نے بتایا کہ ایک گھرانہ بننے کے لئے ضروری ہوتا ہے  کہ وہ  نسل درنسل موسیقی سے وابستہ ہوں اور صنف کو دوسروں کو سکھائیں ۔اور گھرانے  کے فنکار اپنے اپنے دور میں مشہور بھی ہوں  اور وہ اس کے استاد بھی ہوں۔

Thanks VOA