URDUSKY || NETWORK

دبنگ’ کو سال کی سب سے بڑی تفریحی فلم کا قومی ایوارڈ مل گیا

143

بھارت کے 58ویں قومی ایوارڈز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ سلمان خان کی فلم ’دبنگ‘ کو سال کی سب سے بڑی تفریحی فلم کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

قومی ایوارڈ زمیں ہندی زبان کے علاوہ دیگر علاقائی زبانوں میں بننے والی فلموں کو بھی ایوارڈ دیا جاتا ہے جبکہ خصوصی کیٹیگری کی فلموں مثلاً بچوں کے لئے بہترین فلم، بہترین سائنس فلم اور معاشرتی موضوع پر بننے والی بہترین فلموں کو بھی نیشنل ایوارڈ دیا جاتا ہے۔dabang

سال کی بہترین فیچر فلم کے لئے ’دو دونی چار‘ کا انتخاب کیا گیا جس میں ماضی کی نامور جوڑی رشی کپور اور نیتو سنگھ نے بھی ایک عرصے بعد ساتھ کام کیا ہے۔ نیتو سنگھ کی کئی عشروں بعد اسی فلم سے بالی ووڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

بہترین مرد گلوکار کا ایوارڈ سریش واڈے کر، کودیا گیا ہے جبکہ بہترین خاتون سنگر کے لئے ریکھا بھردواج کوچنا گیا ہے۔ انہیں فلم ‘عشقیہ’ کے لئے ایوارڈدیا گیا۔

وشال بھردواج کو بہترین موسیقار کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ ’عشقیہ‘ کو مجموعی طور پر چار ایوارڈز ملے جبکہ تامل فلموں کو 14 اور ملیالم فلموں کو چار ایوارڈز سے نوازا گیا۔

سلمان خان کی فلم ‘دبنگ’ اس حوالے سے بھی خاصی خوش قسمت قرار دی جارہی ہے کہ اسے نیشنل ایوارڈ کے ساتھ ساتھ اب تک متعدد دیگر اہم ایوارڈز بھی مل چکے ہیں جن میں ’فلم فیئر ایوارڈ‘ اور ’اسکرین ایوارڈز‘ بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ‘دبنگ’ میں کام کرنے والوں کو بھی متعدد ایوارڈ ز سے نوازا جاچکا ہے جن میں بہترین ایکٹر، بہترین ایکٹریس، بہترین گانا اور بہترین پروڈیوسرکے ایوارڈ شامل ہیں۔ اگر حساب لگایا جائے تو ‘دبنگ’ کوایک اور ایوارڈ مل سکتا ہے اور وہ ہے ۔۔۔ ’سب سے زیادہ ایوارڈ زحاصل کرنے والی فلم‘  کا ایوارڈ۔

VOA