URDUSKY || NETWORK

جوکر کا سیکوئل بننے جارہا

98

ہولی وڈ کی جرائم پر مبنی فلم ’جوکر’ ویسے تو اکتوبر میں ریلیز ہوگی تاہم وینس فلم فیسٹیول میں اس فلم کی نمائش کے بعد اس کو اس حد تک پسند کیا گیا کہ ریلیز کے کچھ روز بعد ہی اس فلم کے سیکوئل کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔

رپورٹ ہیں کہ فلم کو اتنی زیادہ داد ملنے کے بعد ٹیم اس کی دوسری فلم بنانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

ٹوڈ فلپس کی ہدایات میں بننے والی فلم کی کہانی ایک اسٹینڈ اَپ کامیڈین کے گرد گھومتی ہے جو حالات و واقعات سے پریشان ہو کر جرائم کی دنیا میں قدم رکھ دیتا ہے اور اس کے بعد پیش آنے والے واقعات لوگوں کو حیران و پریشان کر دیں گے۔

فلم کے سیکوئل کے حوالے سے ہدایت کار کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ‘ابھی پہلی فلم کی ریلیز کا انتظار ہے، دوسری جوکر بنانے کے حوالے سے ابھی کوئی منصوبہ نہیں کیا’۔

فلم میں ہولی وڈ اداکار جوا کوائین فیونکس مرکزی کردار نبھایا ہے جس کی پرفارمنس کے حوالے سے یہ خبریں سامنے آئیں کہ وہ اس فلم کے لیے بہترین اداکار کا آسکر ایوارڈ بھی جیت سکتے ہیں۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں رابرٹ ڈی نیرو، زیزی بیٹس، بِل کیمپس، فراسنسزکونروئے اور بریٹ کولن سمیت کئی فنکار موجود ہیں۔

دل دہلا دینے والے واقعات اور جسم میں خوف کی لہر پیدا کر دینے والے مناظر سے بھرپور کرائم فلم ’جوکر‘ کو بریڈلی کوپر اور ٹوڈ فلپسکی نے پروڈیوس کیا۔

واضح رہے کہ ہولی وڈ فلم بیٹ مین میں بھی جوکر کا یہ کامیاب کردار پیش کیا جاچکا ہے، فلم ڈارک نائٹ میں جوکر کا یہ منفی کردار سب کی تعریف بٹورنے میں کامیاب رہا تھا۔

About The Author

WordPress Plugins Gym fitness gym yoga, boxing WordPress Theme RTL Gym | Gym fitness WordPress Theme | Hercules RTL Gym Master – Gym Management System Gymax – Gym & Fitness Elementor Template Kit GymBase – Gym Fitness WordPress Theme GymBase – Responsive Gym Fitness WordPress Theme Gymfito – Fitness and Gym WordPress Gymmy – Fitness & Gym Elementor Template Kit Gymna – Fitness & Gym Elementor Template Kit Gymness – Sport & Fitness Elementor Template Kit