Breaking News
Home / فن و فنکار / بریٹ لی اب کریں کے کرکٹ گے ساتھ ساتھ موسیقی بھی

بریٹ لی اب کریں کے کرکٹ گے ساتھ ساتھ موسیقی بھی

عدیل بیگ – آسٹریلوی فاسٹ باولر بریٹ لی نے کرکٹ کے علاوہ موسیقی میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے شروع کر دیے۔ بریٹ لی بھارت میں بچوں کو موسیقی کی تربیت دیں گے۔بھارتی شہر ممبئی میں فاسٹ باؤلر پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے منصوبے سے آگاہ کیا کہ وہ بھارت کے پسماندہ علاقوں میں رہنے والے بچوں کو موسیقی کے گر سکھائیں گے۔ موسیقی کی تربیت دینے کیلئے انہوں نے اپنی میوزک فاؤنڈیشن اور انٹرنیشنل میوزک چینل کی مدد حاصل کی ہے۔ بریٹ لی کا کہنا ہے کہ وہ میوزک کے ذریعے غریب بچوں کے دلوں میں گھر بنانا چاہتے ہیں ۔ بریٹ لی آسٹریلیا میں کرکٹر کیساتھ ٹاپ گٹارسٹ کے نام سے بھی مقبولیت رکھتے ہیں۔ پریس کانفرنس کے بعد فاسٹ باؤلر نے بچوں کیساتھ مل کر گانا گایا۔

About waseem

Check Also

جمیل فخری سپردِ خاک

جمیل فخری کا فنی سفر چالیس سے زائد سالوں پر محیط ہے  پاکستان کے نامور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *