URDUSKY || NETWORK

آسکر ایورڈز کے لیے نامزد کردہ دس فلموں کا اعلان

102
 

دنیائے فلم کے سب سے معتبر اور امریکہ میں دیے جانے والے آسکر ایوارڈز کی تقریب 27 فروری کو منعقد ہو گی۔ اس سال کے آسکر ایوارڈز کے لیے نامزد کردہ دس فلموں سے متعلق اہم تفصیلات:

 

The King’s Speech

سب سے زیادہ شعبوں میں اس بار جس فلم کو نامزد کیا گیا ہے، وہ فلم The King’s Speech ہے۔ بارہ شعبوں میں نامزدگیوں کے ساتھ سرفہرست یہ فلم بہترین فلم، بہترین اداکار، بہترین ہدایت کار، بہترین اوریجنل اسکرین پلے، بہترین معاون اداکار اور بہترین اداکارہ کا ایوارڈ پانے کی دوڑ میں شامل ہے۔ اس فلم کا مرکزی کردار معروف اداکار Colin Firth نے ادا کیا ہے۔ اس فلم کی کہانی انگلستان کے ایک ضدی بادشاہ جارج ششم کے گرد گھومتی ہے، جس نے نازیوں کے ساتھ جنگ میں اپنی قوم کی رہنمائی کرنے کے لیے ہکلا کر بولنے کی اپنی کمزوری پر قابو پایا۔

اس فلم کو پہلے ہی کئی ایوراڈز مل چکے ہیں۔ 15 ملین ڈالر کی لاگت سے بنائی جانے والی یہ فلم اب تک باکس آفس پر 120 ملین ڈالر کا کاروبار کر چکی ہے۔

فلم The King's speech نے اس برس سب سے زیادہ نامزدگیاں حاصل کی ہیں فلم The King’s speech نے اس برس سب سے زیادہ نامزدگیاں حاصل کی ہیں

True Grit

اس فلم کو کُل 10 شعبوں میں آسکر ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ ان میں بہترین فلم، بہترین ہدایت کار، بہترین ماخذ اسکرین پلے، بہترین اداکار اور بہترین معاون اداکارہ کے شعبے شامل ہیں۔ فلم کے مرکزی کردار کے طور پر جلوہ گر ہیں Jeff Bridges۔ وہ ایک ایسے سخت مزاج بندوق سے لڑنے والے شخص کا کردار اداکر رہے ہیں، جس کی خدمات ایک نوعمر لڑکی اپنے والد کے قاتل کو تلاش کرنے کے لیےکرائے پر حاصل کرتی ہے۔ 38 ملین ڈالر کی لاگت سے بنائی جانے والی یہ فلم اب تک باکس آفس پر 174 ملین ڈالر کا کاروبار کر چکی ہے۔

The Social Network

آٹھ آسکر نامزدگیوں کے ساتھ یہ فلم بہترین فلم، بہترین اداکار، بہترین ہدایت کار، بہترین ماخذ اسکرین پلے اور بہترین اوریجنل اسکور کے لیے میدان میں ہے۔ اس فلم میں سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ فیس بک کے نوجوان بانی Mark Zuckerberg اور اس سائٹ کو شروع کرنے کے ان کے خیال کو کہانی کا موضوع بنایا گیا ہے۔ 40 ملین ڈالر کی لاگت سے بنائی گئی اس فلم نے، دنیا بھر میں اب تک 213 ملین ڈالر کا بزنس کیا ہے۔

Inception

بہترین فلم، بہترین اوریجنل اسکرین پلے، بہترین اوریجنل اسکور اور بہترین cinematography کے ایوارڈز پانے کے لیے یہ سائنس فکشن فلم بھی ایک مضبوط امیدوار ہے۔ فلم کا مرکزی کردار ادا کیا ہے، معروف اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو نے۔ اس فلم میں انہوں نے ایک ایسے جاسوس کا کردار ادا کیا ہے، جو بے ہوشی کی حالت میں موجود اپنے اہداف کے ذہنوں سے ان کے راز چراتا ہے۔ یہ فلم باکس آفس پر 800 ملین ڈالر کا کاروبار کر چکی ہے۔

لیو نارڈو ڈی کیپریو کی سائنس فکشن نے بھی خاصی شہرت حاصل کی لیو نارڈو ڈی کیپریو کی سائنس فکشن نے بھی خاصی شہرت حاصل کی

The Fighter

سات آسکرز کے لیے نامزد یہ فلم محنت کش طبقے سے تعلق رکھنے والے باکسنگ کے ایک کھلاڑی کے گرد گھومتی ہے، جو مشکل حالات سے لڑتا ہوا باکسنگ میں اپنی جگہ بناتا ہے۔ اس فلم کی کہانی اصل زندگی میں Micky Ward نامی ایک باکسر کی زندگی سے لی گئی ہے۔

127 Hours

اس فلم کو چھ ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ فلمSlumdog Millionaire کے ہدایت کار کی جانب سے پیش کیا جانے والا یہ شاہکار ایک کوہ پیما کی اصل زندگی کے ایک واقعے سے لیا گیا ہے۔ فلم میں ایک ایسے کوہ پیما کی آزمائش کا وہ وقت دکھایا گیا ہے، جب چوٹی سر کرنے کے دوران ایک پتھر تلے پھنس جانے کے باعث وہ زندگی بچانے کے لیے پھنس جانے والا اپنا ہاتھ کاٹنے پر مجبور ہوجاتا ہے۔

Black Swan

اداکارہ Natalie Portman کی یہ فلم پانچ ایورڈز کے لیے نامزد ہے۔ 13 ملین ڈالر کی لاگت سے بنائی گئی فلم میں پاگل پن کے دہانے پر کھڑی ایک بیلے ڈانسر کی کہانی بیان کی گئی ہے۔اس فلم میں شاندار پرفارمنس دینے پر فلم کی اداکارہ اسکر سے قبل کئی ایوارڈز حاصل کر چکی ہیں۔

فلم Black Swan کی اداکارہ اس فلم کی بدولت سال کی بہترین اداکارہ کا گولڈن گلوب ایورڈ حاصل کر چکی ہیں

Toy Story 3

پانچ شعبوں میں ایورڈز حاصل کرنے کی دوڑ میں شامل یہ ایک اینی میٹیڈ فلم ہے۔ اس فلم کو اسکرایورڈز کی تاریخ میں نامزد کی گئی تیسری اینی میٹڈ فلم ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ دو سو ملین ڈالر کی لاگت سے بنائی گئی یہ فلم۔ اب تک ایک بلین ڈالر کا کاروبار کر چکی ہے۔

اس کے علاوہ جو دو فلمیں چار چار شعبوں میں نامزد کی گئی ہیں، وہ ہیں Winter’s Bone اور The Kids are all right۔ فلم Winter’s Bone اس سے قبل 2010ء کے Sundance Film Festival میں ایوارڈ حاصل کر چکی ہے جبکہ فلم The Kids Are All Right نے گولڈن گلوب ایورڈز میں بہترین مزاحیہ فلم کا ایوارڈ حاصل کر رکھا ہے۔