About


اردو سکائی ویب سائٹ ایک مکمل اردو میگزین اور اردو پورٹل ہے جس میں آپ تمام  شعبہ زندگی سے  متعلق معلومات حاصل کر سکیں گے ۔اردو ویب سائٹ میں ایک نئے اضافے کو آپ اسی سیاق و سباق میں دیکھ سکتے ہیں جیسے ایک گلستان میں گلاب کا اپنا حسن ہے تو چنبیلی کا اپنا، نرگس کی اپنی مہت ہے تو موتیا بھی کسی سے کم نہیں ۔۔۔اس ویب سائٹ کا تصور اسی وقت قائم ہو گیا تھا جب پہلی بار صحافتی فرعونوں سے شناسائی ہوئی، جنکی چھتری تلے کسی نئے ٹیلنٹ کو پنپنے کا موقع نہیں ملتا، اس کے علاوہ جدت کی نئی ترنگ نے کئی روائتی بت توڑ دئیے  اور اس سیل رواں کو نئی جہتوں سے روشناس کروایا ۔ پہلے جو کہانی صرف ایک ہیرو ہیرون کے روائتی محور کے گرد گھوم کر ختم ہوجاتی تھی اسکو نئی جہت سے روشناس کروایا اور کہانی کو اسکے ہر کردار کے گرد  لٹو کی طرح  گھمایا کہ لکھاریوں کی آنکھیں چکا چوند ہو گئیں ۔سائنس اور ٹیکنالوجی کے کرشمات نے انسانی عقل کے پردے چاک کرنے شروع کر دئے اور سوچوں کو نئی راہوں سے روشناس کروایا،جبکہ انٹرنیٹ نے ایک بیسویں صدی کے ایک تصور ” عمرو عیار” کی “زنبیل” کو امر کردیا اور وہ زنبیل آج مجسم ہو کر انٹرنیٹ کی صورت میں فاصلوں اور قومی سرحدوں کو توڑتے ہوئے اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہا ہے۔ اب تو کھربوں انسانوں کے بہتے سمندر میں ہر ٹیلنٹ اپنا وجود ایک جلتی شمع کیطرح دیکھ سکتا ہے اور اس سائبر محفل کی شمع بن سکتا ہے ۔محمد الطاف گوہر

2019 Powered By WordPress, NICE By WebHouse