پاکستانی شان کا 14 اگست ………….آگیا پھر آگیا 14 اگست
پاکستانی شان کا 14 اگست ………….آگیا پھر آگیا 14 اگست
کلام :-محمداعظم عظیم اعظم
یہ ہماری ہے دعا14 اگست
راس آئے اے خدا14 اگست
مرحباصدمرحبا14 اگست
آگیاپھر آگیا14 اگست
اصل میں اعلان کرتاہے صدا
پاکستانی شان کا 14 اگست
یہی تو بنیاد ِپاکستان ہے
یادرکھیں صدا14 اگست
کاوشوں سے قائداعظم کی یہ
دِیکھنے کو ہے مِلا14 اگست
کوششیںلیاقت علی کی بھی تھیں بہت
اُن کی محنت سے بنا14 اگست
اور بھی اَسلاف تھے اِس میں شریک
ہم سے بس یہ کہہ رہا 14 اگست
لاکھوں انسانوں کی ہیں قربانیاں
یوں ہی ہم کو نہ مِلا14 اگست
ہے یہ دوقومی نظریوں کا سبب
یوں حقیقت میں بنا14 اگست
(2)
چاروں صوبوں کی یہی پہچان
پاکستان کی ہے ضیا14 اگست
ہے وجودِپاکستان کا یہ سبب
خوب تر ہے بخدا14 اگست
آج تُو اسلام کا گہوارہ ہے
واہ کیا..؟کہناتیرا14 اگست
اِس پہ ہیں اغیار کی نظریں بہت
ہم منائیں نہ زرا14 اگست
متفق رہنا سب ہی اہل وطن
ہے یہ اعظم کی صدا14 اگست