URDUSKY || NETWORK

امریکہ ہمارا غلام نہیں بلکہ

85

جب سے روئے ارض پر زندگی شروع ہو ئی تب سے زر، زن اور زمین کی جستجو شروع ہو ئی اسی دن سے ہی ایک دوسرے پر سبقت حا صل کر نے کے لئے اپنے اپنے داﺅ پیچ لڑائے جا تے رہے اور ا ٓج بھی انہیں پوری دل جا ئی سے کام سے کیا جا رہا ہے کہیں زر کی دوڑ ہے تو کہیں زن و زمین کے لئے لڑائیں نظر ا ٓتی ہیں
اسی صورتحال کو ملکوں پر رکھ کر پر کھا جا ئے تو دنیا گلوبل دیلج تو بن چکی ہے مگر اس تیز رفتار دنیا میں بھی اتنی ہی حریص اور دوسرو ں پر سبقت کی حوس بھی بڑھ چکی ہے اور آ ج امریکہ پوری دنیا پر حکمرانی کر تا نظر آتا ہے۔پوری دنیا کا ٹھیکیدار بنا نظرآرہا ہے وہ دنیا کے ایک سرےپر موجودہوتے ہو ئے بھی پوری دنیاکو اپنی حو س کے حصار میں لئے ہو ئے ہے اس کی پالیسیا ں تمام ممالک خصوصا غریب اور اسلامی ممالک پر ”حکم“ کے طور پر چل رہی ہیں اور جو اسلامی ممالک پر وہ اپنی چا لوں کا شکنجہ پوری طرح کس چکا ہے جس کی واضع مثال پاکستان ہے جسے 9/11کے بعد اس نے اپنی جا گیر سمجھنا شروع کر دیا اور ایک بذدل لیڈر نے پوری قوم و ملک کو غیروں کی آگ میں جھلسا دیا جس میں آ ج تک 38ارب ڈالرز سے زائد کا نقصان اور کئی ہزار زندگیاں تباہ ہو چکی ہیں ۔ ہزاروں گودیں ویران اور کئی سینکڑے بہیں اپنے بھا ئیوں کے سایہ شفقت سے محروم ہو چکی ہیں ہزاروں فوجی جام شہادت نوش فرما چکے ہیں جس کی وجہ سے پاکستا نی عوام کا اشتعال انگیز رویہ بھی امریکہ کے لئے بڑھ رہا ہے مگر وہ اس کی پرواہ کئے بغیر حکمرانوں کو”امدا د کی بھیک“ دے کر خریدتا جا رہا ہے اور اسی وجہ سے حالیہ ہو نے والے غم ناک اور پر زور مذامت واقعے کے بعد بھی امریکی رویے میں تبدیلی نہیں آ ئی بلکہ الٹا اس نے پاکستانی قوم ،حکمرانوں اور قانون کو ہی بے بنیاد قرار دے دیا ہے اوراپنے ”کمانڈو“پر موجود الزام کو سرے سے ہی ”اپنی حفا ظت“ کے بیانوںمیں دبا دیا ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ اپنے ”عہدیدار“ کو ”فرشتہ“ثابت کر نے کے لئے ”سفارتی تعلقات“ تک استعما ل کر نے شروع کردیئے ہیں جبکہ اس عہدیدار کو اس وقت گرفتار کیا گی اتھا جب اس نے لاہور میں تین بے گناہ لوگوں کو موت کے منہ میں بھیج دیاتھا جبکہ پوری قوم اس صڈمے میں نڈھال ہے مظا ہرے کر رہی ہے اسے سر عام پھا نسی پر چڑھتے دیکھنا چا ہتی ہے ۔ اب حکومت پاکستان، قانون پاکستان اور سیاسی جماعتوں پر بھاری ذمہ داری آن پڑی ہے کہ وہ قومی اسمبلی میں جلد از جلد اجلاس طلب کر ے اور اس معا ملے پر عوامی جذبات کی قدر کرتے ہو ئے عوامی جذبات کے پیش نظر فیصلہ کر ے اورقانون پاکستان کو بھی ملزم کو قانون کے تحت سزا دینی چا ہیئے اس کے سا تھ ساتھ حکومت پاکستان کو ڈالڑوں کو ٹھکر مار دینی چا ہیئے اور واضع الفاظ میں امریکہ کو باور کروا دینا چا ہیئے کہ تم اپنے ڈالر اپنے پاس رکھو اور اگر دیتے ہو تو تمھاری بقا ءہی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔اور اس ملک میں تمھارے کہنے پر نا ہی ناموس رسا لتﷺ پر کو ئی قانو ن میں تبدیلی کی جا ئے گی اور نہ ہی تمھارے دہشت گرد سفارتی اہلکار کو چھوڑا جا ئے گا
اس طرح سے واضع جواب دینے سے امریکہ کے ہو ش ٹھکا نے آجا ئیں گے کیو نکہ وہ نفسیا تی جنگ کا شکار ہو چکا ہے اس کے فوجی ، سفارت کار ذہنی مریض بن چکے ہیں ۔ کیو نکہ ایک طرف تو وہ ہر سال 100ارب ڈالر سے بھی زیادہ جنگوں میں پھونک رہا ہے تو دوسری طرف اس کے اتحادی بھی جان چھڑاتے جا رہے ہیں عراق، افغانستان سے اپنے فوجی واپس بلا رہے ہیں لاشوں کے ڈھیر اٹھا رہے ہیں ۔
اگر پاکستان نے ایسا کر لیا تو امریکہ جو پاکستانکو تباہ کر نے کے خواب دیکھ چکا ہے اس کو خود اپنی بقا ءاور ملک سلا متی قا ئم رکھنا مشکل ہو جا ئے گی
(اﷲ ان مرحومین کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فر مائے اور میرے پڑھنے والے قا رئین سے گزارش ہے کہ انکے لئے مغفرت کی دعا کریں۔ شکریہ)