URDUSKY || NETWORK

کراچی:فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق، 8 زخمی،12 گاڑیاں نذرآتش|اردو سکائی اخبار 11 مارچ 2011

7
کراچی:فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق، 8 زخمی،12 گاڑیاں نذرآتشnews
Updated at 0645 PST
کراچی … کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ، 12 گاڑیاں بھی جلادی گئی ہیں۔آل کراچی تاجر اتحاد اور کراچی ٹریڈرز ایکشن کمیٹی نے پیپلز پارٹی کی اپیل پر جمعے کواحتجاج اور ریلیوں سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔کراچی بھر کے تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے۔شہر میں گزشتہ شب سے فائرنگ اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کا سلسلہ شروع ہوا جس میں اب تک متعدد گاڑیوں کو آگ لگادی گئی ۔فائرنگ کے واقعات کے نتیجے میں شہر کے مختلف علاقوں میں صورتحال کشیدہ ہوگئی۔لیاری،اورنگی ٹاؤن،کھارادر،گلستان جوہر،شانتی نگر اور قریبی علاقوں میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کے واقعات پیش آئے جبکہ آٓئی آئی چندریگر روڈ ،ایم اے جناح روڈ، اور اس سے متصل شاہراہوں پر رات گئے دیر تک کھلے رہنے والے چائے کے ہوٹل اور دکانیں بھی بند کروادی گئیں۔گزشتہ روز سے اب تک چار افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔شہر کی کشیدہ صورتحال کے باعث وزیر تعلیم سندھ پیر مظہر الحق نے آج تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ جامعہ کراچی کے رجسٹرار نے اعلان کیا ہے کہ جامعہ کراچی کے تحت آج ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں، انھوں نے کہا کہ نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی سندھ کی پارلیمانی پارٹی کے صدر پیر مظہر الحق نے جیو نیوز کو بتایا کہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس سند اسمبلی کے وزیراعلی چیمبر میں آج صبح طلب کرلیا ہے جس میں آج کے احتجاج کے سلسلے میں لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔آل کراچی تاجر اتحاد کے چئیرمین عتیق میر نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کااحترام کرتے ہیں اس کے فیصلے کے خلاف ہڑتال یا احتجاج کی حمایت نہیں کریں گے۔
پیپلز پارٹی کی سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف سندھ بھر میں ہڑتال
Updated at 1030 PST
کراچی…سپریم کورٹ کی جانب سے جسٹس ریٹائرڈسید دیدار شاہ کے نیب چیئرمین کی تقرر ی کو غیرقانونی قرار دینے کے خلاف پیپلز پارٹی کی اپیل پر سندھ بھر میں ہڑتال کی جا رہی ہے ۔پیپلز پارٹی کی اپیل پرصوبے بھر میں ہڑتال کی جارہی ہے،سڑکوں پر ٹریفک کم ہے،کئی علاقوں
جولیا رابرٹس کے پرستار نے اپنے جسم پر82ٹیٹو بنوالئے
Updated at 1000 PST
سانتیاگو…اس کوکہتے ہیں دیوانگی ،چلی میں ہالی وڈ اسٹارجولیارابرٹس کے ایک پرستارنے اپنے پورے جسم پرایک نہ دوجولیا کے پورے82 ٹیٹوزبنوالئے ہیں۔ آسکر ایوارڈ یافتہ جولیا رابرٹس کے اِس دیوانے نے جسم کے آگے پیچھے سب جگہ تقریبا 82 ٹیٹوز بنائے ہوئے ہیں،چلی کے اس دیوانےBukovic سے پوچھاگیا،کہ جولیا رابرٹس
پاکستان کا حتف ٹو بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
Updated at 0920 PST
راولپنڈی…پاکستان نے زمین سے زمین پر کم فاصلے تک ہدف کو انتہائی درست طور پر نشانہ بنانے والے بیلسٹک میزائل ، ابدالی کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حتف ٹو سیریز کے ابدالی میزائل کو ایٹمی اور روایتی وار ہیڈز سے لیس کیا جاسکتا
ورلڈ کپ، آئرلینڈ کی ونڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ
Updated at 0835 PST
موہالی…ورلڈ کپ کرکٹ کے 27ویں میچ میں آرئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹاس جیت کر بات کرتے ہوئے کپتان پورٹر فیلڈ کا کہنا تھا کہ صبح کے وقت انہیں پچ سے بولرز کیلئے مدد ملنے کی امید ہے، اور آج کی
Updated at 1100 PST لاہور میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کلین اپ
Updated at 0730 PST بحرین اورعمان کے لیے20 ارب ڈالر کاامدادی پیکج
Updated at 0610 PST لیبیا: سرکاری فوج اور قذافی کے مخالفین کے درمیان لڑائی جاری
Updated at 0545 PST افریقی یونین نے لیبیا میں کسی بھی قسم کی فوجی مداخلت کو مسترد کردیا
Updated at 0500 PST لیبیا سے ڈھائی لاکھ افراد نقل مکانی کرچکے ہیں، اقوام متحدہ
Updated at 0400 PST حیدرآباد: مختلف مقامات پر ہوائی فائرنگ،ایک شخص زخمی

بشکریہ جنگ