URDUSKY || NETWORK

ورلڈ کپ: انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کوہرادیا

9

ورلڈ کپ: انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کوہرادیا
Updated at 1655 PST
چنئی . . . . ورلڈ کپ2011 میں کے گروپ بی کے اہم میچ میں انگلش ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو 6رنز سے شکست دیدی۔ چدم برم اسٹیڈیم چنئی میں کھیلے جانیوالے اس میچ میں انگلش کپتان اسٹروس نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔انگلش اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن انداز میں ہوا، پانچویں اوور میں کپتان اسٹروس سمیت 3چوٹی کے بلے باز صرف 15کے مجموعے پر پویلین لوٹ چکے تھے۔ اس موقع پر ٹروٹ) (52اور روی بوپارا) (60نے ٹیم کا اسکور 114رنز تک پہنچادیا، جہاں ٹروٹ بوپارہ کا ساتھ چھوڑ گئے۔ اس کے بعد آنے والے بلے باز یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوتے رہے اور پوری ٹیم 45.4اوورز میں 171رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔ جنوبی افریقا کی جانب سے اسپنر عمران طاہر نے شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے world-cup-2011-england-wonہوئے چار انگلش پلیئر کو آؤٹ کیا، جبکہ پیٹرسن نے تین کھلاڑی شکار کئے۔ دوسری جانب جنوبی افریقا نے اننگز کا پراعتماد آغاز کیا۔ کپتان گریم اسمتھ (22) اور ہاشم آملہ(42)نے 65رنز کا اوپننگ اسٹینڈ فراہم کیا، لیکن اس کے بعد انگلش بولرز کی نپی تلی بولنگ کی بدولت پروٹیز بلے باز کھل کر نہ کھیل سکے اور یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتے رہے اور پوری ٹیم 47.4اوورز میں 165رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ انگلینڈ کی جانب سے اسٹیورٹ براڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4وکٹیں حاصل کیں۔ روی بوپارا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا ۔