URDUSKY || NETWORK

لاکھوں افراد کے موبائل فون سگنلز غائب

9

ایک پاکستانی موبائل کمپنی میں تکنیکی خرابی پیدا ہونے کی وجہ سے لاکھوں موبائل بند ہوگئے۔ سگنلز کی غیر موجودگی نےجہاں کئی حلقوں کو پریشانی میں ڈال دیا وہیں ایس ایم ایس اورکالز میں دشواری کے باعث کئی منچلوں کے دل ٹوٹ گئے۔

موبائل کمپنی موبی لِنک کے ایک اعلیٰ اہلکار کے مطابق تکنیکی خرابی کے باعث ملک کے شمالی حصے میں لاکھوں موبائل فون بند پڑے ہیں۔ موبی لنک حکام اور تکنیکی ماہرین کے مطابق انہیں پیرکے روز بعض علاقوں میں سروس بحال کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق سگنلز نہ آنے کی وجہ سے 10ملین سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ موبی لنک حکام  نے مزید بتایا کہ تکنیکی خرابی اتوار کی شام پیدا ہوئی۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی PTA کے مطابق موبی لنک کے پاکستان میں سب سے زیادہ صارف ہیں، جن کی تعداد 30 ملین سے بھی زیادہ ہے۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی PTA کے مطابق موبی لنک کے پاکستان میں سب سے زیادہ صارف ہیں

گزشتہ برسوں کے دوران پاکستان میں سیل فون کے استعمال میں ناقابل یقین حد تک اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق پاکستان میں 100ملین سے زائد افراد موبائل فون کا استعمال کرتے ہیں اور موبائل فون کے استعمال کے لحاظ سے پاکستان ایشیا کا پانچواں بڑا ملک ہے۔ اس فہرست میں چین پہلے، بھارت دوسرے، انڈونیشیا تیسرے جبکہ جاپان چھوتے نمبر پر ہے۔

سن دوہزار دس میں پنجاب اسمبلی میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ نوجوان نسل کے بہتر مستقبل کے لیے موبائل فون کمپنیوں کی جانب سے متعارف کرائے گئے دیر رات کے سستے پیکیجز پر پابندی لگائی جائے۔ مسلم لیگ ق کی ثمینہ خاور حیات نے اپنی قرارداد میں یہ کہا تھا کہ موبائل فونز کے نائٹ پیکجز کی وجہ سے نوجوان نسل بری طرح متاثر ہورہی ہے کیونکہ طلبہ اور طالبات ان کی وجہ سے رات بھر جاگتے ہیں اور فون پر باتیں کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ 2009ء میں وفاقی حکومت کی طرف سے ایس ایم ایس پر بیس پیسے ٹیکس لگانے کی تجویز بجٹ میں پیش کی گئی تھی، جس پر نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے علاوہ دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شدید درعمل کا اظہار کیا تھا۔Mobile-Phones-2011

 

بشکریہ ڈی ڈبلیوڈی