URDUSKY || NETWORK

راجہ رتنم کو کمپنی کی خفیہ معلومات دیں، سابق انٹیل عہدیدار

10
 

راجہ رتنم کو کمپنی کی خفیہ معلومات دیں، سابق انٹیل عہدیدار
راجہ رتنم کو کمپنی کی خفیہ معلومات دیں، سابق انٹیل عہدیدار

کمپنی کے اندرونی رازوں کے سبب مالی فائدہ اٹھانے سے متعلق وال اسٹریٹ کی کئی دہائیوں کی تاریخ کے سب سے بڑے اسکینڈل کی چھان بین جاری ہے۔ اس معاملے میں قریب دو درجن افراد پر الزامات عائد ہیں جن میں سب سے اہم راجہ رتنم ہیں۔

 

غیر قانونی طور پر منافع کمانے کے حوالے سے جاری مقدمے میں معروف کمپیوٹر چپ بنانے والی کمپنی انٹیل کے ایک سابق عہدیدار راجیو  گوئل نے عدالت کے سامنے اعتراف کیا ہے کہ اس نے اس کمپنی کے کاروباری رازوں سے متعلق معلومات اپنے قریبی دوست راجہ رتنم کو فراہم کی تھیں۔

راجیوگوئل دوسرے فرد ہیں جنہوں نے اس مقدمے سے متعلق وعدہ معاف گواہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔ گوئل نے مین ہیٹن کی مرکزی عدالت کے سامنے اپنے بیان میں کہا کہ  وہ اپنے دوست راجہ رتنم کو کمپنی کے بارے میں یہ معلومات دیتے ہوئے پریشان تھے کہ وہ کچھ غلط کررہے ہیں۔انٹیل کمپنی کے ایک سابق عہدیدار کے مطابق اس نے راجہ رتنم کو کمپنی کی کاروباری معلومات فراہم کی تھی گوئل نے بتایا کہ انہوں نے انٹیل کمپنی کی ایک اور وائرلیس نیٹ ورک کمپنی Clearwire Corp. کے ساتھ ممکنہ کاروباری شراکت کے بارے میں راجہ رتنم کو معلومات فراہم کی تھیں۔ اس معلومات کی بنیاد پر راجہ رتنم نے کلیئر وائر کمپنی کے شیئرز خرید کر ایک بڑا منافع کمایا۔

گیلیون ہیج فنڈ Galleon hedge fund کے سربراہ راجہ رتنم پر الزام ہے کہ انہوں نے کمپنی کی اندرونی معلومات کی بدولت غیر قانونی طور 45 ملین امریکی  ڈالرز کا منافع کمایا۔ رتنم کی طرف سے ان الزامات کی تردید کی گئی ہے۔ ان  الزامات کے سبب راجہ رتنم کو اکتوبر 2009ء میں گرفتار کیا گیا تھا، تاہم انہیں 100 ملین ڈالرز کے عوض ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

اس معاملے میں اب تک دو درجن کے قریب افراد پر مقدمات قائم کیے گئے ہیں، جن میں آئی بی ایم اور انٹیل سمیت امریکہ کی کئی بڑی ترین کمپنیوں کے ملازمین شامل ہیں۔  ان میں سے 19 کو اب تک قصور وار ٹھہرایا جاچکا ہے۔

 

بشکریہ ڈی ڈبلیوڈی