URDUSKY || NETWORK

جاپان میں سونامی ، 19ہلاک، آئل ریفائنری میں آگ، دو ایٹمی پلانٹ بند

8
جاپان میں سونامی ، 19ہلاک، آئل ریفائنری میں آگ، دو ایٹمی پلانٹ بندtsumani.map

Updated at 1445 PST
ٹوکیو…مانٹرنگ ڈسک…جاپان کے شہر ہنشو میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے بعد سونامی طوفان سے تباہی پھیل گئی۔10میٹر بلند لہروں نے شہر کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔ زلزلے سے متعدد عمارتیں لرز گئیں اور آئل ریفائنری سمیت کئی میںآ گ لگ گئی جبکہ ساحلی شہر میں دو ایٹمی پاور پلانٹ بھی بندہوگئے۔اب تک کی موصولہ اطلاعات کے مطابق زلزلے سے 19افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ زلزلے سے ٹوکیو میں ریلوے کا نظام درہم برہم ہوگیا ۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 8.9 ریکارڈکی گئی جبکہ 10میٹر بلندسونامی کی لہر یں جاپان کے ساحلی شہر سینڈائی سے ٹکرائیں جس سے کئی علاقے زیرآب آگئے۔جاپان کے شمال مشرقی علاقوں میں48 مقامات پر آگ لگ گئی۔شمال مشرقی جزیرے ہونشومیں شدیدآفٹرشاکس کی وارننگ بھی جاری کردی گئی ہے۔ جاپانی میٹرولوجیکل نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز ٹوکیو شہر سے382 کلومیٹر شمال مشرق جبکہ زلزلہ سطح زمین سے10میٹر کی گہرائی میں آیا، زلزلے کے باعث بلند وبالاعمارتیں لرزاٹھی اور کئی میں آگ لگ گئی جبکہ لوگ خوف وہراس سے گھروں سے نکل کرسڑکوں پر آگئے۔ ادھر ساحلی علاقوں اور زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں سونامی وارننگ بھی جاری کردی گئی جبکہ چار میٹر اونچی لہریں ساحلی علاقے سے ٹکرائیں۔ جاپانی حکام کے مطابق زلزلے سے کئی عمارتیں متاثراور پیسیفک ساحلی علاقوں میں علاقے خالی کرنے کا حکم بھی دیدیاگیا۔جاپان میں زلزلے کے بعد53 ممالک نے سونامی وارننگ جاری کر دی،امریکی جیالو جیکل سروے کے مطابق جاپان میں آنیوالے زلزلے کی شدت8.9تھی جس سے روس، فلپائن اور ماریان جزیرہ میں سونامی کے پیش نظر سونامی وارننگ جاری کردی گئی،فلپائن کے ساحلی علاقوں میں لوگوں کومحفوظ مقامات پرمنتقل ہونے کی ہدایت کردی گئی ہے۔زلزلے اور سونامی کے باعث انتظامیہ نے تمام حفاظتی اقدامات مکمل کرلئے ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق امریکی ریاست ہوائی میں بھی سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے اس کے علاوہ تائیوان میں بھی سونامی کی وارننگ جاری کی گئی جبکہ ڈزنی لینڈ کا پارک ایریا بھی سمندر میں ڈوب گیاہے۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ جاپانی علاقوں میں امدادی کارروائیوں کیلیے تیارہیں، 30 بین الاقوامی ریسکیو ٹیمیں الرٹ کر دی گئیں۔ادھر پاکستان میں زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ سونامی کے باعث پاکستان میں زلزلے کا کوئی امکان نہیں جبکہ معاشی اعتبار سے جاپان میں زلزلے کے آنے کی وجہ ڈالر کی حیثیت جاپانی ین کے مقابلے میں گرگئی ہے۔