URDUSKY || NETWORK

کیا ریمنڈڈیوس کو بچانے کے لئے امریکی حربے کامیاب ہوسکیں گے؟

10

محمداعظم عظیم اعظم
آج امریکاجتنا سنجیدہ پاکستان میں قیداپنے سی آئی اے کے کنٹریکٹر دوپاکستانیوں کے قاتل ریمنڈڈیوس (ریمنڈدَیُوس) کو بچانے کے لئے ہے اتنا تویہ دورِ مشرف میں بے گناہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو پاکستان سے لے جانے کے لئے بھی شائد نہ رہاہومگر اُس وقت کے ہمارے حُکمرانوں نے اِس کے اُس غیر سنجیدہ پن کوبھی اپنے اوراپنی حکومت کی بقا کے لئے امریکی غیض وغضب جانااور قوم کی معصوم بیٹی ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو امریکا کے حوالے یوں کردیاکہ جیسے اُس معصوم سی جان ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی اِن کی نظر میں اُن کی اپنی جان اور اپنی حُکومت سے زیادہ کوئی اہمیت ہی نہ ہواوراِس طرح اُنہوںنے اپنے اِس فعلِ شنیع سے امریکی خُوشنودی توحاصل کرلی مگر ساتھ ہی اُنہوںنے امریکاکویہ بھی بتادیاکہ یہ اپنے مفادات کے خاطرہروہ فعلِ مکروہ بھی کرگزرنے کی ہمت رکھتے ہیںجس کو دنیاکا کوئی بھی حکمران اپنے ملک اورقوم کے وقارکومجروح کرنے سے انکاری ہواِس طرح ہمارے سابقہ حکمرانوںنے قوم کی بیٹی ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو امریکاکے حوالے کرکے جہاںاپنی حکمرانی کی عمرلمبی کی تو وہیں اُنہوںنے قوم کی عزت و غیرت کا بھی سُوداکردیاتھا۔اورآج یہی وجہ ہے کہ امریکااپنے سی آئی اے کے کنٹریکٹردوپاکستانیوں کے قاتل ریمنڈڈیوس(ریمنڈدَیُوس)کوبچانے کے لئے ہر وہ دباو¿پاکستانیوںپر ڈال رہاہے جوخلافِ ضابطہ ہے تو غیراَخلاقی بھی کیونکہ امریکایہ چاہتاہے کہ پاکستانی اِس کے ہر سیاسی ،معاشی اور اِخلاقی دباواورحربوںسے پر یشان ہوجائیںاوراِس کے سی آئی اے کے کنٹریکٹردوپاکستانیوںکے قاتل ریمنڈ ڈیوس کو رہاکردیںجس کے لئے اِس نے امریکامیںمُقیم ایک اعلیٰ سطح کے افسر کے ساتھ مل کر ایک حربہ یہ بھی استعمال کرنے کامنصوبہ بنایا ہے جس کوامریکا نے اپنے مفاد میںبہتر جانتے ہوئے مستر د نہیں کیاکیونکہ امریکا یہ چاہتاہے کہ ریمنڈڈیوس کا معاملہ 14مارچ سے قبل عدالت میں جانے سے پہلے ہی حل ہوجائے اِس لئے امریکانے اِس پر اپناہرقدم پر ہر ممکن تعاون کرانے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے ۔ جس سے متعلق گزشتہ دنوں ملک کے ایک انتہائی موقرکثیرالاشاعت روزنامے میںاِس کے رپورٹر کے نام کے ساتھ صفحہ¿ اول پر ایک دوکالمی خبرشائع ہوئی ہے جس میںتھا کہ ”مشرق وسطی ٰ کے اِسلامی ممالک کی مددسے دوپاکستانیوںکے قتل میں ملوث پاکستان میں گرفتار سی آئی اے کے کنٹریکٹراورامریکی شہری ریمنڈڈیوس کی رہائی کے سلسلے میں لواحقین کوخون بہااداکرکے جیل سے باہر لانے کے لئے بات چیت جاری ہے اوردونوں نوجوانوںکے اہلخانہ کوبرادرخلیجی ممالک میں خُون بہاکی urdu-writerرقم کے حوالے سے بات چیت کرنے کے لئے خاموشی سے مدعو بھی کیاجاسکتاہے اِس کے علاوہ خبر میںیہ بھی تھا کہ اگر ورثاءخُون بہاپر راضی ہوجاتے ہیں تو پاکستانی عدالت میںریمنڈڈیوس کے خلاف مقدمے کی کارروائی کاباقاعدہ آغازہوسکے گا۔یہاںسوال یہ پیداہوتا ہے کہ جب کسی بھی ایک خلیجی ملک یاممالک میں دونوں پاکستانی مقتولین نوجوانوںکے ورثاءکو مدعوکرکے خُون بہااداکرہی دیاجائے گا تواِس کے بعد ایک طرح سے مرحومین کے ورثاجب خُون بہاکی رقم لے کر امریکی شہری اور سی آئی اے کے کنتریکٹر ریمنڈ ڈیوس کو معاف ہی کردیں گے تو پھرپاکستانی عدالت میںریمنڈڈیوس پر مقدمہ کیسے چل سکے گا…..؟؟؟اورجہاںتک سوال یہ پیداہوتاہے کہ دوپاکستانیوںکے قاتل امریکی شہری ریمنڈڈیوس کوبچانے کے لئے امریکی اشارے پر کوئی خلیجی ملک دوپاکستانیوںکے مقتولین کو خُون بہااداکرنے کی پیشکش کررہاہے تو اُس وقت یہ خلیجی ملک اپنی یہی خدمت انجام کیوں نہیںدے سکاکہ جب سعودی شہزادے شاہ فیصل کے قتل کے بعد اِس خلیجی ملک نے اِن کے قاتل کی طرف سے شاہ فیصل کے ورثاءکو خُون بہاکی یہ پیشکش کرکے قاتل کو سعودی قانون کے مطابق سزائے موت سے بچانے کی کوشش کیوں نہ کی…..؟؟؟جواَب امریکاکے کہنے پر خلیجی ممالک امریکی شہری ریمنڈڈیوس کو بچانے کے لئے دوپاکستانیوں کے ورثاءکواپنے یہاںبلاکراِنہیںخُون بہااداکرنے پر تلے بیٹھے ہیں کیامحض اِس لئے کہ یہ کسی بھی طرح سے امریکی دہشت گرد کریم سے تعلق رکھنے والے سی آئی اے کے ایجنٹ ریمنڈڈیوس کو بچاکرامریکی خُوشنودی حاصل کرسکیںبہرکیف!امرواقعی یہ ہے کہ پاکستانی حکمران اَب یہ بات اچھی طرح سے مان لیں کہ امریکابھی یہ جانتاہے دوپاکستانیوں کے قاتل امریکی شہری اور سی آئی اے کے ایجنٹ ریمنڈڈیوس کو سفارتی استثنیٰ حاصل نہیں ہے مگر پھر بھی یہ اِسے سفارتی استثنیٰ دلاکر کسی بھی طرح سے پاکستان سے اِسے زندہ نکال کرلے جاناچاہتاہے کیونکہ امریکایہ بھی خُوب جانتاہے کہ ریمنڈڈیوس کا زندہ رہنااِس کے لئے کتنااہم ہے یہ )دہشت گردی اوردہشت گردوںکے نیٹ ورک کو کنٹرول کرنے کا)وہ کام جو ریمنڈڈیوس پاکستان میںرہ کرتایہی کام ریمنڈڈیوس امریکامیں رہ کربھی کرسکتاہے بس ایک مرتبہ یہ کسی بھی طرح سے زندہ پاکستان سے نکل جائے بس..پھر دنیادیکھے گی کہ یہ ریمنڈڈیوس کسی زخمی آدم خُور شیرکی طرح امریکامیںرہ کر پاکستانیوںپرکیسے…؟ حملے کرتاہے اور کسی زخمی زہریلے ناگ کی طرح پاکستانیوںکو ڈستاہے تو پھر اِس کے بعد یہ بہت ضروری ہے کہ ہمارے حکمران کسی امریکی دباومیںآئے بغیرریمنڈڈیوس کو نہ چھوڑیں اوراِس کے ہاتھوں قتل ہونے والے دوپاکستانیوںکے ورثاءخون بہالینے کے بجائے ملک اور قوم کودہشت گردی سے بچانے اور اِن کے بہتر مستقبل اور امریکاسے برابرکی سطح پر بات کرنے کے لئے اپنے مقتولین کے قاتل ریمنڈڈیوس کو ملک کے ساڑھے سترہ کروڑ پاکستانیوںکی طرح سزائے موت کا مطالبہ جاری رکھیںاوریہ بھی ہمارے حکمران،سیاستدان ، عوام اورڈیوس کے ہاتھوںدوپاکستانیوںکے قتل کے ورثاءیہ ضروریاد رکھیںکہ ایک بڑے وقفے کے بعدملک میںدوبارہ شروع ہونے والے بم حملوںکے پیچھے اِسی ریمنڈکاگروپ متحرک ہے جو پاکستان کومفلوج کرناچاہتاہے تو پھر ریمنڈڈیوس کو رہائی کیونکردی جاسکتی ہے…؟اِس کو سمجھوکہ ایساکیوںہے …؟؟(ختم شد)