URDUSKY || NETWORK

ہڑتال کے باعث سعودی عرب میں قرآن کریم کی طباعت کے عمل میں خلل

17

عبدالجلیل منشی ۔ کویت
مدینہ منورہ میں واقع شاہ فہد قرآن کریم پرنٹنگ پریس کمپلکس میں ملازمین کی ہڑتال کے سبب قرآن کریم کی طباعت کا کام مکمل طور پر بند ہوچکا ہےپانچ روز سے ملازمین اور انتظامیہ کے درمیان جاری مذاکرات کی ناکامی کے بعد ملازمین کے مکمل ہڑتال کے نتیجے میں جمعرات ۰۱ مارچ سے طباعت کا عمل مکمل طور پر رک چکا ہے
سعودی روزنامہ سبق اون لائن میں شائع شدہ خبر کے مطابق کمپلکس میں روزانہ قرآن کریم کے ۰۴۸،۴۵ نسخے طبع ہوتے تھے جس میں گزشتہ دنوں نمایاں کمی واقع ہوئی تھی اور یہ تعداد گھٹ کر ۰۰۰۹ نسخے روزانہ سے کی سطح سے گر کر ۰۰۰۱ نسخے روزانہ کی کمتر سطح پر پہونچ گئی تھی اور جمعرات کے روز بالاخر ملازمین اور کمپلکس کے حکام کے درمیان مذاکرات کی ناکامی کے باعث پریس نے مکمل طور پر کام کرنا بند کر دیا ہے
کمپلیکس کے۰۰۷ ملازمین کی انتظامیہ کے خلاف تنخواہوں میں کمی (جو کہ گزشتہ کئی سالوں میں۰۰۰۲سعودی ریال ماہانہ سے تجاوز نہیں کر پائی ہے )اورانہیں شاہی الاوquraanنس اور سالانہ انکریمنٹ سے محروم رکھنے کے خلاف گزشتہ اتوار سے شروع ہونے والے اس احتجاج کے باعث پرنٹنگ کا کام کافی متاثر ہورہا تھا اور ملازمین کے احتجاج پر انتظامیہ نے انکے مسائل حل کرنے کی بجائے سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے انکا محاسبہ کرنے اور تنخواہوں میں کٹوتی کی دھمکی دےدی جس کے باعث ملازمیں میں مزید اشتعال پھیلا اور و ہ مکمل ھڑتال پر چلے گئے
ہڑتالی ملازمین نے کہا ہے کہ وہ اس وقت تک کام پر واپس نہیں جائےں گے جبتک انکی تمام مانگوں کو پورا نہیں کیا جاتا انہون نے شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سے استدعاءکی ہے کہ وہ اس معاملے میں دلچسپی لیتے ہوئے کمپلکس کے ملازمین کے مسائل حل کرائیں اور انتظامیہ سے انکے جائز مطالبات منوانے کے سلسلے میں ثالثی کا کردار ادا کریں
سعودی ملازمین کی ھڑتال اور اسکے نتیجے میں پریس کا پہیہ مکمل طور پر جام ہوجانے کے سبب انتظامیہ نے کمپلکس کے غیر ملکی عملے کو ڈیوٹیوں پر حاضر ہونے اور اور ٹائم کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی مگر انہوں نے انتظامیہ کی درخواست پر عمل پیرا ہونے سے انکار کردیا
ادھر کمپلیکس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ایک ہنگامی میٹنگ میں ہڑتال اور اسکے نتیجے میں ہونے والے طباعتی عمل میں تعطل اورہڑتالی ملازمین کے مطالبات پورے کرنے کے معاملے پر غور و حوض کیا گیا