URDUSKY || NETWORK

کسی ڈرائیور کے بغیر خود بخود چلنے والی کار

14

جرمنی نے بغیر کسی ڈرائیور کے خود بخود چلنے والی کاروں کی جدید ترین ٹیکنالوجی متعارف کروائی ہے۔ اِس نئی کار کو، جسے مسافر فون کر کے بھی بلا سکتے ہیں، MIG یا ’میڈ اِن جرمنی‘ کا نام دیا گیا ہے۔

یہ آزمائشی کار برلن کی فری یونیورسٹی میں کمپیوٹر سائنسدان راؤل روخاس اور اُن کی ٹیم نے تیار کی ہے اور اُنہیں امید ہے کہ یہ کار ڈرائیونگ کے مستقبل میں انقلابی تبدیلیاں لائے گی۔ مسافر اپنی MIG کار کو اپنے آئی پیڈ یا سمارٹ فون کے ذریعے فون کر سکیں گے اور اِن آلات میں نصب گلوبل پوزیشننگ سسٹم کار کو بتا دے گا کہ فون کرنے والا اِس وقت کہاں سے فون کر رہا ہے۔برلن کے سابق ٹیمپل ہوف ایئر پورٹ میں تیرہ اکتوبر 2010ء کو مصنوعی ذہانت والی کار کا تجربہ کیا گیا یہ نظام فوراً حساب لگائے گا کہ کار کے وہاں تک پہنچنے کا بہترین رُوٹ کونسا ہے اور کار کو فون کرنے والے مسافر تک پہنچنے میں کتنا وقت لگے گا۔

کار ڈیزائن کرنے والی ٹیم کا کہنا ہے کہ اُن کی کار ماحول دوست تبدیلیوں میں معاون ثابت ہو گی کیونکہ اب ایک سے زیادہ مسافر زیادہ آسانی سے کسی ایک کار کو استعمال میں لا سکیں گے، وہ اِس طرح کہ بغیر ڈرائیور چلنے والی کار کسی ایک ہی سمت میں جانے والے تمام مسافروں کو ساتھ لے جا سکے گی۔

اِس ٹیم کا دعویٰ ہے کہ اگر اُس کی تیار کی ہوئی ٹیکنالوجی کو مکمل طور پر عملی شکل دی جائے تو برلن میں کاروں کی تعداد کم ہو کر موجودہ تعداد کا محض بیس فیصد رہ جائے گی۔

ٹیم کے ایک ترجمان نے بتایا، ’ڈرائیور ایک عام موبائل ملٹی میڈیا آلہ (مثلاً آئی پیڈ) استعمال کرتے ہوئے کار کی تمام آن بورڈ الیکٹرانکس کو استعمال میں لا سکے گا۔ اِس سے گاڑی کو اسبرلن میں آزمائشی کار کا تجربہتعمال میں لانے کے بالکل ہی نئے امکانات پیدا ہو جائیں گے، جو اب تک کے ریموٹ کنٹرول کے تصورات سے کہیں آگے جاتے ہیں۔‘

آئی پیڈ کی سکرین پر کار کے پورے الیکٹرانک نظام کی تفصیلات نمایاں ہوتی ہیں اور گاڑی کو آسانی کے ساتھ کنٹرول کیا جا سکتا ہے

وہ ڈرائیور، جو اچانک یہ فیصلہ کریں گے کہ اب وہ اپنی گاڑی کو آئی پیڈ کے ذریعے چلانا چاہتے ہیں، آسانی سے گاڑی کی خود کار ٹیکنالوجی کو بند کر دیں گے اور گاڑی کا سارا کنٹرول خود سنبھال لیں گے۔

کار کے کمپیوٹر پر سڑک کا ایک سہ جہتی ماڈل تخلیق کرنے کے لئے MIG سینسر ٹیکنالوجی استعمال کرتی ہے۔ اِس سہ جہتی ماڈل کی مدد سے گاڑی آسانی سے سڑک پر موجود سائیکلوں، راہگیروں، سڑک پر لگے نشانات اور بورڈز کو شناخت کر سکتی ہے۔ اِس ٹیکنالوجی کی مدد سے یہ نئی کار ٹریفک کی بتیوں پر بھی مناسب رد عمل ظاہر کرنے کی اہلیت رکھتی ہے۔

بشکریہ ڈی ڈبلیو ڈی