چیئرمین پیمرا کی تقرری کیخلاف سپریم کورٹ سے ازخود نوٹس لینے کی درخواست
Updated at 1940 PST
اسلام آباد…پیمرا کے قائم مقام چیئرمین ڈاکٹر عبدالجبار کی تقرری ، ترقی اور پیمرا میں مستقل کیے جانے کے خلاف از خود نوٹس لینے کیلئے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کر دی گئی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت حکومت کو ڈاکٹر عبدالجبار کی پیمرا میں بطور چیئرمین تقرری سے روکے۔ الطاف محمود ملک ایڈووکیٹ نے آئین کے آرٹیکل 184 تھری کے تحت دائر درخواست میں پی ٹی اے میں گریڈ بیس کے ملازم ڈاکٹر عبدالجبار کی پیمرا میں ڈیپوٹیشن پرتعیناتی اور ترقیکیلئے واپس پی ٹی اے بھجوائے جانے کے معاملے پر انگریزی اخبار دی نیوز میں 23 مارچ دوہزار گیارہ کو لکھے گئے آرٹیکل کا حوالہ دیتے ہوئے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ڈاکٹر عبدالجبار کی پیمرا میں ڈیپوٹیشن پر تعیناتی ، قائم مقام چیئرمین پیمرا کے عہدے پرترقی اور مستقلی کو کاالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں دوران سروس تنخواہ اور الاؤنسز کی مد میں حاصل کی گئی بھاری رقوم واپس کرنے کے بھی احکامات جاری کیے جائیں۔ پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عبدالجبار کی مستقلی کا معاملہ دیکھنے والی تین رکنی ٹیم ان سے جونیئر افسران پر مشتمل تھی جسے قانونی طور پر یہ معاملہ دیکھنے کا اختیار ہی نہیں تھا۔ پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عبدالجبار کو قائم مقام چیئرمین کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ پیمرا کے کسی مستقل سینئر افسر کو یہ عہدہ سونپا جائے اورقائم مقام چیئرمین کی جانب سے آزادمیڈیا پر پابندی کوغلط قرار دیتے ہوئے پیمرا کو آئین میں دی گئی اظہار رائے کی آزادی کو یقینی بنانے کی ہدائیت کی جائے۔
وزیراعظم گیلانی کے زیرصدارتمشترکہ مفادات کونسل کااجلاس
Updated at 1930 PST
اسلام آباد…اسلام آبادمیں جاری مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں توانائی کے بحران پرقابوپانے کے لئے مشترکہ حکمت عملی تیارکی جارہی ہے۔ مختلف شعبوں کے230سے زائدترقیاتی منصوبے وفاقی سے صوبوں کومنتقل کرنے کے لئے ترمیمی بل پربھی غورجاری ہے۔ وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں چاروں
امریکی سفیر کا مختاراں مائی کیس کے ملزمان کی رہائی پر اظہار مایوسی
Updated at 1830 PST
اسلام آباد…امریکی سفیر کیمرون منٹر نے مختاراں مائی کیس کے ملزمان کی رہائی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے سے جاری بیان میں کیمرون منٹر نے پاکستان میں خواتین کے حقوق پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ امریکی سفیر نے حکومت پاکستان سے مختاراں
Updated at 2030 PST
الطاف حسین کی کارساز میں پاک بحریہ بس بم دھماکے کی مذمت
Updated at 2020 PST
پرویز الٰہی اقتدار کیلئے پنجاب کی تقسیم کا خواب دیکھ رہے ہیں، رانا ثناء
Updated at 1920 PST
سینیٹ قائمہ کمیٹی کی اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کی چندترامیم کے ساتھ منظوری