URDUSKY || NETWORK

ڈالر مزید سستا

32

انٹربینک میں ڈالر 40 پیسے سستا ہو گیا جس سے انٹر بینک میں ڈالر158 روپے کی سطح سے نیچے آگیا ، انٹربینک میں ڈالر157 روپے 85 پیسے کا ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رحجان جاری ہے جس سے روپے کی قدر میں استحکام آ رہا ہے ، آج انٹربینک میں ڈالر 40 پیسے سستا ہو گیا جس سے انٹر بینک میں ڈالر158 روپے کی سطح سے نیچے آگیا ، انٹربینک میں ڈالر157 روپے 85 پیسے کا ہو گیا۔واضح رہے کہ دو ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر2 روپے 60 پیسے سستا ہو چکا ہے۔ادھر پاکستان سٹاک ایکس چینج میں شدید مندی کا رحجان ہے ،سرمایہ کا روں بھی سرمایہ کاری میں محتاط ہیں ،ساڑھے چار سال بعد 100 انڈیکس 30 ہزارسے نیچے آگیا ،کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 300 پوائنٹس کی کمی ہوئی ،100 انڈیکس ساڑھے 4 سال کی کم سطح 29 ہزار975 کی سطح پر ا ٓگیا۔