URDUSKY || NETWORK

ناقص بیٹنگ کے بعد پاکستان کی عمدہ بولنگ، کینیڈا کو46رنز سے ہرادیا

14
ناقص بیٹنگ کے بعد پاکستان کی عمدہ بولنگ، کینیڈا کو46رنز سے ہرادیاcricket_worldcup_2011

Updated at 2115 PST
کولمبو…ورلڈ کپ کرکٹ میں پاکستان نے کمزور حریف کینیڈا کو20رنز سے شکست دیکر میگا ایونٹ میں اگلے مرحلے کے لئے جگہ بنا لی ہے۔پاکستانی ٹیم کی ناقص بیٹنگ کے بعد بولرز نے اچھی بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہو ئے پاکستان کو46رنز سے فتح دلوادی۔کپتان شاہد آفریدی نے ایک مرتبہ پھر شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور میچ میں5وکٹیں حاصل کرکے جاری ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنا منٹ میں سب سے زیادہ 14وکٹیں ھاصل کرنے والے بولر بن گئے ہیں،انہوں نے آج کے میچ میں عمدہ فیلڈنگ کا بھی مظاہرہ کرتے ہو ئے ایک کنیڈین کھلاڑی کو رن آؤٹ بھی کیا ۔کینیڈا کی جانب سے جمی ہنسر ا 43رنز کے ساتھ سب سے کامیاب بیٹسمین رہے جبکہ زبین سر کاری27،اشیشی بگائی 16 بنا کر قابل ذکر رہے۔ جیوسپر نے یہ میچ کولمبو کے پریما داسا کرکٹ اسٹیڈیم سے براہ راست نشر کیا۔