URDUSKY || NETWORK

خلائی شٹل ڈسکوری کا آخری مشن اختتام کے قریب

13

امریکہ کی خلائی شٹل ڈسکوری اپنا آخری مشن مکمل کرنے کے بعد بدھ کو فلوریڈا میں کینڈی اسپیس اسٹیشن پہنچ خلائی شٹل ڈسکوری کا آخری مشن اختتام کے قریبرہی ہے۔

ڈسکوری کا یہ 39 واں مشن ہے جس میں یہ ایک ہفتے سے زائد عرصے تک بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے منسلک رہی۔ اس مشن پر جانے والے پانچ مرد اور ایک خاتون خلا نوردوں نے نئے آلات سمیت مختلف اشیاء خلائی اسٹیشن پر منتقل کیں۔

ڈسکوری خلائی تحقیق سے متعلق امریکی ادارے ’ناسا‘ کی سب سے پرانی لیکن سب سے زیادہ استعمال کی گئی شٹل ہے اور اس نے پہلا خلائی سفر 1984ء میں گیا تھا۔

شٹل کے ریٹائر ہونے کے بعد اسے واشنگٹن کے سمتھ سونین میوزیم یا دارالحکومت کے نواحی علاقے میں عجائب گھر کی ایک اور تنصیب میں نمائش کے لیے رکھ دیا جائے گا۔

ناسا کی دو دیگر شٹلز گذشتہ 25 سال کے عرصے کے دوران پیش آنے والے حادثات میں تباہ ہو گئی تھیں۔

بشکریہvoa