URDUSKY || NETWORK

بھارت نے ورلڈ کپ سیمی فائنل 29رنز سے جیت لیا

12
ماہالی : موہالی کی تاریخ بدل گئی ورلڈ کپ کی تاریخ برقرارموہالی میں کھیلا جانے والا ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت نے جیت لیا پاکستان ایک مرتبہ پھر بھارت کے خلاف ورلڈ کپ کا میچ ہار گیا۔ جبکہ موہالی میں پاکستان پہلی مرتبہ بھارت کے مقابلے میں ہار گیا۔ بھارت کے دوسو ساٹھ رنز کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم اننچاس اعشارہ پانچ اوور میں دو سو اکتیس رنز بناکر آئوٹ ہو گئی ۔india-win_semi-final-world-cup-2011

ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کے دوسو ساٹھ رنز کے جواب میں پاکستان نے اپنی اننگز کا پر اعتماد آغاز کیا لیکن پاکستان کی جانب سے کو ئی بھی بیٹسمین لمبی اننگز نہیں کھیل سکا
۔ پاکستان کی جانب سے کامران اکمل اور محمد حفیظ نے اننگز اوپن کی کامران اکمل انیس رنز بناکر ظہیر خان کی گیند پر یوراج سنگھ کے ہاتھوں آئوٹ ہو گئے ۔ پاکستان کے دوسرے اوپنر محمد حفیظ نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن وہ اپنی نصف سینچری مکمل نہ کر سکے انہیں مناف پٹیل نے تینتالیس رنز پر دھونی کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کریا۔ پاکستان کے تیسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی اسد شفیق ہیں انہوں نے انتالیس گیندوں پر تیس رنز بنائے انہیں یوراج سنگھ نے بولڈ کیا۔ یونس خان نے بتیس گیندوں پر تیرہ رنز بنائے انہیں رائنا نے یوراج سنگھ کی گیند پر کیچ کیا ۔عمر اکمل نے جارحانہ کھیلتے ہوئے چوبیس گیندوں پرانتیس رنز بنائے انہیں ہر بھجن سنگھ نے بولڈ کیا۔ مصباح الحق نے پاکستان کی جانب سے واحد نصف سینچری اسکور کی انہوں نے چھتر گیندوں پر چھپن رنز بنائے۔ عبدالرزاق نے نو گیندوں پر تین رنز بنائے انہیں پٹیل نے بو لڈ کیا۔ کپتان شاہد آفریدی نے سترہ گیندوں پر انیس رنز بنائے انہیں ہربھجن سنگھ نے آہوٹ کیا۔ وہاب ریاض کو نہرا نے آئوٹ کیا۔ عمر گل دو رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ 

بھارت کی جانب سے ظہیر خان ، اشیش نہرا ، ہر بھجن سنگھ ، مناف پٹیل اور یوراج سنگھ نے دو دو وکٹیں لیں۔

 

 

 

قبل ازیں موہالی معرکہ میں بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں وہاب ریاض کی شاندار بائولنگ کے باعث بھارتی ٹیم پچاس اوور میںنو وکٹوں کے نقصان پردوسو ساٹھ رنز بنائے تھے ۔ وہاب ریاض نے اپنے کیرئیر کی شاندار بائولنگ کراتے ہوئے دس اوور میں پانچ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔