بھارتی کرکٹر سریش رائنا کے بک میکرسے رابطے کا انکشاف
Updated at 1245 PST
ممبئی . . . . . برطانوی اخبارنے بھارتی کرکٹر سریش رائنا کے بک میکرسے مبینہ تعلق کا انکشاف کیا ہے ۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے اس الزام کو بے بنیاد قرار دیا جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کا یونٹ اس بات کی چھان بین کررہا ہے کہ بھارتی بورڈ اس بارے میں کیوں خاموش رہا کہ سریش رائنا رواں سال دورہ سری لنکا میں ایسی خاتون کے ساتھ دیکھے گئے جو ایک غیر قانونی بک میکر کی ساتھی ہے ۔ یہ انکشاف ہوٹل میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں سے ہوا ۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے یہ فوٹیج بھارتی بورڈ کو دی تھی ، لیکن بھارتی بورڈ کے سیکرٹری این شری نِواسن نے کوئی کارروائی کرنے کے بجائے سری لنکن بورڈ سے اِسے واپس لینے کا مطالبہ کیا ۔ شری نواسن کا یہی رد عمل آئی سی سی کی جانب سے تحقیقات کا سبب بنا ۔ آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ اس بات کی بھی تحقیقات کررہا ہے کہ سری لنکن بورڈ نے پہلا رابطہ بھارت بورڈ سے کیوں کیا اور قواعد و ضوابط کے مطابق براہ راست آئی سی سی کو اطلاع کیوں نہیں دی ۔ آئی سی سی کے ترجمان نے مبینہ تحقیقات کے سوال پر کہا کہ کرکٹ کا عالمی ادارہ کسی تحقیقات پر تبصرہ نہیں کرتا ۔ دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے جیو نیوز سے گفتگو میں برطانوی اخبار کی رپورٹ کو غلط اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ برطانوی میڈیا کوئی قران یا گیتا نہیں ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ آئی سی سی یا بھارتی بورڈ سریش رائنا کے خلاف کوئی تحقیقات نہیں کررہے ۔
جون سے اب تک بھارتی فوج کے ہاتھوں 121 کشمیری شہید
Updated at 1200 PST
سری نگر…مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کی کاروائیوں میں جون2010سے اب تک121کشمیریوں کو شہید کیا گیا ہے، جب کہ تین سو سے زائد افراد پر پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کیا گیا ہے۔اقوام متحدہ کے یوم تاسیس کے موقع پر کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری
سوات،سیکورٹی فورسز سے جھڑپ میں پانچ شدت پسند ہلاک
Updated at 1140 PST
سوات…سوات میں سرچ آپریشن کے دوران پانچ شدت پسند ہلاک ہوگئے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق تحصیل مٹہ کے علاقے خریڑئی میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر ان لوگوں نے فورسز پر فائرنگ کردی۔ سیکیورٹی فورسز نے بھی جوابی فائرنگ
باجوڑ ایجنسی، شدت پسندوں نے دو اسکول دھماکہ خیز مواد سے اُڑا دیے
Updated at 1110 PST
سلارزئی…باجوڑ ایجنسی میں شدت پسندوں نے دو اسکولوں کو دھماکا خیز مواد سے اُڑا دیا۔ ذرائع کے مطابق باجوڑ ایجنسی کی تحصیل سلارزئی کے علاقے مانوگی ماندل میں عسکر یت پسندوں نے دو نوں سکولوں میں دھماکا خیز مواد نصب کرکے انہیں دھماکے سے تباہ کردیا ۔ دھماکے کے نتیجے
پاکستان کو فوجی امداد دینا خود ہمارے مفاد میں ہے،امریکا
Updated at 0940 PST
واشنگٹن…امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کے لئے دو ارب انتیس کروڑ ڈالر کی فوجی امداد کے پیکیج کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کرنا خود امریکا کے مفاد میں ہے ۔یہ بات محکمہ خارجہ کے ترجمان فلپ کرالی نے پریس بریفنگ کے دوران فوجی امداد پر بھارتی حکومت