URDUSKY || NETWORK

بلاگ کیا ہوتا ہے ؟

10

تحریر: عدنان شاہد
بلاگ بنیادی طور پہ ایک آن لائن ڈائری ہوتی ہے جس پہ آپ اپنے خیالات، اپنی سوچ، اپنے آئیڈیاز ، اپنے مشاہدات ، روزمرہ زندگی میں پیش آنے والے واقعات یا کوئی اہم بات یا خبر جو کہ آپ چاہتے ہیں کہ تمام قارئین تک پہنچائی جائے تحریر کرتے ہیں۔بلاگ کئی اقسام کے ہوتے ہیں کسی کا انداز کچھ ہوتا ہے کسی کا سٹائل کچھ اور کسی کی سیٹنگز مختلف ہوتی ہیں، یا یہ صارف کی پسند پہ منحصر کرتا ہے کہ وہ کس قسم کا بلاگ بناتا ہے۔انٹرنیٹ پہ بہت سی بلاگنگ ویب سائٹس ہیں جو کہ صارفین کو مفت میں بلاگ بنانے کی پیش کش کرتی ہیں۔
Blog Quote Bubble
بنیادی طور پہ ایک بلاگ میں ذیل خصوصیات پائی جاتی ہیں:

ٹائٹل:
ٹائٹل میں بلاگ کا ٹائٹل شامل ہوتا یعنی کہ بلاگ کا نام کیا ہے۔ جیسے میرے بلاگ کا نام "عدنان کا بلاگ” ہے۔ تو یہ میرے بلاگ کا ٹائٹل ہوا۔ اور اس کے علاوہ اس میں کسی تحریر یا مضمون کا ٹائٹل بھی شامل ہے۔

باڈی:
یہ وہ حصہ ہوتا ہے جس میں آپ کی تحریر کا مواد شامل ہوتا ہے۔

پرماننٹ لنکس:
یہ آپکے بلاگ کی کسی پوسٹ یا صفحے کا لنک ہوتا ہے۔

کمنٹس /تبصرے:
آپ کے بلاگ پہ جو مہمان یا دوسرے بلاگ آتے ہیں اور وہ آپکی تحریر کے بارے میں جو کوئی تبصرہ کرتے ہیں۔

بلاگ بنانے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ بنانے میں بالکل آسان ہوتا ہے جب کہ ایک عام ویب سائٹ میں آپ کو ہر پیج بنانے میں محنت کرنی پڑے گی جبکہ بلاگ میں اس کی سیٹنگ پہلے سے ہوئی ہوتی ہے جس سے نیا صفحہ بنانے میں چند سیکنڈ لگتے ہیں۔ اور اس کے علاوہ بلاگز کے لئے ڈیزائن بنانے میں کوئی پریشانی نہیں ہوتی کیونکہ اس وقت انٹرنیٹ پہ ہزاروں کی تعدادمیں بلاگ کےلئے تھیمز موجود ہیں لیکن ان میں سے زیادہ تھیمز انگلش میں ہیں جبکہ اردو کے تھیمز بہت کم ہیں لیکن اس کےلئے بھی blog-marketingبہت سے بلاگر دوست کام کررہے ہیں۔

بلاگ بنانے کےلئے بہت سی ویب سائٹس مفت میں سہولت مہیا کررہی ہیں جیسا ک مشہور ہے۔ ویسے تو آپ بلاگ سپاٹ پہ بھی اردو میں اپنا بلاگ بناسکتے ہیں لیکن پہ آپ کچھ ہی سیکنڈز میں اپنا بلاگ حاصل کرسکتے ہیں اور وہ بھی اردو میں۔

جیساکہ میں نے اوپر ذکر کیا تھا کہ بلاگ بہت سی قسموں کے ہوتے ہیں جیسے کہ

ذاتی بلاگ:

اس میں بلاگر اپنے ذاتی مشاہدات، تجزیے، تجربے یا اپنی پسند کا مواد شائع کرتا ہے یعنی کہ ڈاتی بلاگ ایک قسم کی ڈائری ہوتے ہیں۔

کھیلوں کے متعلق بلاگ:

ایسے بلاگز میں کھیلوں کے متعلقہ مواد شائع ہوتا ہے جیسے کہ میچوں کے پروگرام، کھلاڑیوں کے متعلق خبریں وغیرہ۔

سیاست اور حالاتِ حاضرہ کے متعلق بلاگ:

ایسے بلاگز میں ملکی و بین الاقوامی سیاست اور حالات حاضرہ کے متعلق مواد شائع ہوتا ہے جہاں پہ جا کر آپ نہ صرف ملکی اوردنیا کے حالات و سیاست کے بارے میں جان سکتے ہیں بلکہ ان پہ تبصرہ بھی کرسکتے ہیں اور دوسرے لوگوں کے کئے ہوئے تبصرے بھی پڑھ سکتے ہیں اور اس قسم کے بلاگ سب سے زیادہ پڑھے جاتے ہیں۔

شوبز کے متعلق بلاگ:

اس قسم کے بلاگز میں فلموں، ڈراموں اور تھیٹر کے متعلق مواد اور فنکاروں کے بارے میں خبریں شائع ہوتی ہیں۔

سائنسی بلاگ:

ایسے بلاگز میں سائنس کے میدان میں ہونے والی نت نئی اختراعات ایجادات کے بارے میں معلومات ملتی ہیں اور مختلف سائنسدان اپنا ریسرچ ورک بھی بلاگز پہ شئیر کرتے رہتے ہیں جس سے سائنس کی طرف رجحان رکھنے والوں خصوصا طالبعلموں کو بہت رہنمائی حاصل ہوتی ہے۔

اسی طرح اور بہت سی قسم کے بلاگ ہوتے ہیں جہاں پہ لوگ ایک دوسرے کے ساتھ اپنی پسند کی معلومات کا تبادلہ کرتے ہیں اور وہاں سے بہت کچھ سیکھتے ہیں۔