URDUSKY || NETWORK

اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ٹیکس نظام فیصلہ

23

اسلام آباد نان ریزیڈنٹ پاکستانیوں کیلیے نیا ٹیکس نظام رواں سال سے ہی نافذالعمل ہوگا۔روزنامہ ایکسپریس کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی ار) نے غلطی کی تصحیح کرتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ٹیکس نظام کو اسی سال سے نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ٹیکس وصولیوں کے اہداف کو دھچکا نہ لگے۔ اس حوالے سے ایف بی آر کی جانب سے مراسلہ بھی جاری کردیا ہے۔ریزیڈنٹ پاکستانیوں کے حوالے سے قواعد کا اطلاق 2020 سے ہوگا جو مالی سال 2019-20ہے۔ اب وہ شخص ریزیڈنٹ پاکستانی کہلائے گا اور ٹیکس دینے کا ذمے دار ہوگا جو پاکستان میں 4 مہینے قیام کرے گا۔