URDUSKY || NETWORK

ورلڈ کپ کرکٹ سیمی فائنل،کیویز کا سری لنکا کو جیت کیلئے218رنز کا ہدف |اردو سکائی اخبار 29 مارچ 2011

13
ورلڈ کپ کرکٹ سیمی فائنل،کیویز کا سری لنکا کو جیت کیلئے218رنز کا ہدف
Updated at 1745 PST
کولمبو… ورلڈ کپ کرکٹ 2011 کے پہلے سیمی فائنل میں نیو زی لینڈ نے میزبان سری لنکا کو جیت کیلئے218رنز کا ہدف دیا ہے۔ کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے میچ کا ٹاس کیوی کپتان نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاتاہم کیوی ٹیم مقررہ اوورزبھی پورے نہ کھیل سکی 48.5اوورز میں217رنز بناکر آؤٹ ہو گئی،اسکاٹ اسٹائرس 57رنز بنا کر سب سے نمایاں رہے ان کی اننگ میں5چوکے شامل تھے۔سری لنکا کی جانب سے لسیتھ ملنگا اور اجنتھا مینڈس نے تین ، تین وکٹیں حاصل کیں۔ نیو زی لینڈ کو اچھا آغاز نہیں مل سکا اور32کے مجموعے پر برینڈن میک کولم13رنز بنا کر ہرات کا شکار ہو گئے۔جیسی رائیڈر آؤٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی تھے انہوں نے19رنز رنز بنائے۔پاکستان کے خلاف سنچری بنانے والے راس ٹیلر سری لنکا کے خلاف متاثر کن کار کردگی پیش نہ کر سکے اور36رنز پر پویلین لوٹ گئے۔نیو زی لینڈ کی آخری چار وکٹیں صرف13رنز کا اضافہ کر سکیں اور بڑا مجموعہ تر تیب نہ دے سکیں اور217رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔سری لنکا کی جانب سے لسیتھ ملنگا اور اجنتھا مینڈس نے تین ، تین اور مرلی دھرن نے2 وکٹیں حاصل کیں۔جیو سپر یہ میچ کولمبو سے براہ راست نشر کر رہا ہے۔
Updated at 1930 PST پاک بھارت سیمی فائنل ،سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
Updated at 1910 PST قومی کرکٹ ٹیم کی کامیابی کیلئے جامعہ بنوریہ عالمیہ میں اجتماعی دعا
Updated at 1900 PST ٹارگٹ کلنگ کا ملزم اجمل پہاڑی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
Updated at 1800 PST ڈی آئی خان:این اے 172کے ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی گنتی
Updated at 1400 PST بولرز بھارت کو قابو کرلینگے، آفریدی، مقابلے کیلئے تیار ہیں، دھونی
Updated at 1335 PST پہلا سیمی فائنل: نیوزی لینڈ کی سری لنکا کے خلاف پہلے بیٹنگ
Updated at 0710 PST جدہ: پاکستان ویلفیئرسوسائٹی کی پانچویں سالانہ تقریب
Updated at 0700 PST بالی ووڈ،مسٹرپرفیکٹ عامر خان میچ دیکھنے موہالی جائیں گے
Updated at 0600 PST لیبیا کی فوج نے مصراتہ کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا
Updated at 0530 PST فرانسیسی اسپائیڈر مین نے برج خلیفہ کو سر کرنے کا آغازکردیا
Updated at 0500 PST امریکا عراق جیسی غلطیاں لیبیا میں نہیں دہرائے گا، باراک اوباما

بشکریہ جنگ