URDUSKY || NETWORK

اسلام آباد میں شہبازبھٹی قتل، تحریک طالبان پنجاب نے ذمہ داری قبول کرلی

14
اسلام آباد میں شہبازبھٹی قتل، تحریک طالبان پنجاب نے ذمہ داری قبول کرلی
Updated at 1610 PST
اسلام آباد…وفاقی وزیر اقلیتی اموراوراقلیتی برادری کی سیاسی تنظیم آل پاکستان مینارٹیز الائنس کے سربراہ شہباز بھٹی کووفاقی دارلحکومت اسلام آبادمیں قتل کردیاگیاہے۔ وہ اپنی ماں سے ملنے کے بعد وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے روانہ ہو رہے تھے کہ دہشت گردوں نے گھر سے کچھ ہی فاصلے پر نشانہ بنایا۔ وفاقی وزیراقلیتی امورشہباز بھٹی اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ میں اپنی رہائش گاہ سے نکل کروالدہ سے ملاقات کیلئے ان کے گھرگئے۔ بیٹے کو اپنی ماں سے ملنا ہوتا تو وہ سکیورٹی ساتھ نہیں رکھتا تھا، شاید اس لیے کہ ماں کو احساس دلا سکیں کہ وہ ایک وزیر کی حیثیت سے نہیں، ایک بیٹے کی حیثیت سے اپنی پیاری ماں سے ملنے آئے ہیں۔ شہباز بھٹی کی اپنی ماں سے یہ آخری ملاقات ثابت ہوئی ۔ والدہ سے ملاقات کے بعد وہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے روانہ ہوئے توآئی ایٹ مرکزکے قریب ایک موڑ پر موت ان کی منتظر کھڑی تھی ۔ سفید رنگ کی مہران میں سوار مسلح افراد نے ان کی گاڑی کو روکا اور ان کی شناخت کر کے خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کی اور فرار ہو گئے ۔ان کو فوری طور اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔تحریک طالبان پنجاب نے وفاقی وزیر کے قتل کی ذمہ داری قبول کر لی ہے ۔ شہازبھٹی کے ڈرائیورکاکہناہے کہ وفاقی وزیرکے ساتھ پولیس حفاظتی دستہ موجودنہ تھا بلکہ ان کے دفتر میں ان کا انتظار کر رہا تھا ۔ حملہ آوروں نے صرف وفاقی وزیرکونشانہ بنایا۔ذرائع کے مطابق شہباز بھٹی کو کافی عرصے سے قتل کی دھمکیاں مل رہی تھیں اور انہوں نے بلٹ پروف گاڑی اور منسٹرز انکلیو میں سرکاری گھر کا مطالبہ بھی کیا تھا لیکن انہیں یہ نہیں مل سکا۔ دوسری طرف پولیس حکام کاکہناہے کہ وفاقی وزیرکوسکیورٹی ان ہی کی ہدایت پرفراہم نہیں کی گئی تھی۔ وزیراعظم یوسف رضاگیلانی واقعہ کی اطلاع ملنے پروفاقی وزیرداخلہ کے ہمراہ اسپتال پہنچے اور قتل کے محرکات جاننے کیلئے مشترکا تحقیقاتی ٹیم بنانے کاحکم دیاہے۔ صدرآصف علی زرداری ، وفاقی کابینہ کے ارکان اور سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماوں نے واقعہ کی شدیدمذمت کی ہے تاہم سکیورٹی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ صرف اعلانات اور دعوے ہی کافی نہیں، حکومت کو دہشت گردوں کو لگام دینے کے لیے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔
ورلڈ کپ کرکٹ:آئر لینڈ نے انگلینڈ کو 7وکٹوں سے ہرا کر تہلکہ مچادیا
Updated at 2200 PST
بنگلور…آئر لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے رواں ورلڈ کپ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے فیوریٹ انگلینڈ ٹیم کو 3وکٹوں سے ہر ا کر تہلکہ مچادیا،اس سے قبل بنگلور کے چنا سوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کہ بظاہر
قومی کرکٹ ٹیم کی پریماداسا اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس
Updated at 2010 PST
کولمبو…ورلڈ کپ کرکٹ میں پاکستان ٹیم اپنا تیسرا میچ کل کینیڈا کے خلاف کھیلے گی ،قومی ٹیم نے آج پریماداسا اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی ،کوچ وقار یونس کی نگرانی میں ہونے والے پریکٹس سیشن میں تمام کھلاڑی شریک تھے ،لیکن عبدالرحمان ،مصباح الحق اور شعیب اختر نے بھرپور ٹریننگ
شہباز بھٹی کی خالی ہونیوالی نشست ان کے اہلخانہ کو دی جائیگی،صدر زرداری
Updated at 2000 PST
کراچی… صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ مقتول وفاقی وزیر شہباز بھٹی کی خالی ہونیوالی نشست انکے اہل خانہ کو دی جائیگی ۔انہوں نے یہ بات پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے اراکین سندھ اسمبلی سے خطاب میں کہی۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی کارروائیاں حکومت اور
انتہاپسندی ملک کی سلامتی کیلئے مسئلہ بن گئی ہے، وزیراعظم
Updated at 1930 PST
اسلام آباد…وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ انتہاپسندی ملک کی سلامتی کیلئے مسئلہ بن گئی ہے جسکے خاتمے کیلئے حکمت عملی بنانا ہوگی۔پارلیمان فوج اور سول بیورو کریسی کے ساتھ ملک کرحکمت عملی طے کی جائیگی۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک کے
افغانستان میں شہریوں کی ہلاکت،جنرل پیٹریاس نے معافی مانگ لی
Updated at 1900 PST
کابل…افغانستان میں غیر ملکی فوج کے ہاتھوں9 افغان شہریوں کی ہلاکت پر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے معافی مانگ لی ہے۔ایساف کے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ فورسز نے کل کنّڑصوبے میں شہریوں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے معافی مانگ لی ہے۔اعلامیے میں ایساف کے کمانڈر جنرل
Updated at 2130 PST شہباز بھٹی کے قتل کے ملزمان کے خاکے تیار ،ڈی آئی جی آپریشن
Updated at 2120 PST الطاف حسین کی پیرصاحب پگاراسے گفتگو،ملکی صورتحال پر تبادہ خیال
Updated at 2110 PST چین میں نو ڈلز بنا نے والا رو بو ٹ تیا ر کر لیا گیا
Updated at 2100 PST سالانہ ایک ہزار میگاواٹ بجلی کی ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے،ڈی جی پیپکو
Updated at 2050 PST لاہور:شہبازبھٹی کے قتل پر این جی اوز اورمسیحی جماعتوں کا احتجاج
Updated at 2040 PST وکی لیکس کا شکار،امریکی سیکیورٹی فرم ایچ بی گرے کے سی ای او کا استعفیٰ
Updated at 2030 PST شہباز بھٹی کے جسم پر گولیوں کے25 سے30نشانات ہیں، ای ڈی پمز
Updated at 2020 PST تمام کھلاڑیوں کی توجہ اگلے میچز پر مرکوز ہے،وقار یونس
Updated at 1950 PST شاہ رخ خان فلم ایکسٹریم سٹی میں لیونارڈو ڈی کیپریو کے ساتھ کام کرینگے
Updated at 1940 PST قذافی نے حالات کی خرابی کا ذمہ دار القاعدہ کو قرار دیدیا
Updated at 1920 PST سیاسی پارٹیوں میں تخریب کاری نہیں ہونی چاہیے، اعتزاز احسن
Updated at 1910 PST گوجرانوالہ:مسافر وین الٹنے سے گیس سلنڈر پھٹ گیا،7افراد ہلاک
Updated at 1850 PST امریکہ: مست بیل نے تما شائیوں کے ہجوم میں چھلانگ لگا دی
Updated at 1840 PST کے ایس ای میں اتار چڑھاوٴ،انڈیکس91پوائنٹس اضافہ،11699پر بند
Updated at 1830 PST بجٹ خسارہ : برطانوی افواج کی 11ہزار نوکریاں ختم کرنے کا فیصلہ
Updated at 1810 PST لاہورہائیکورٹ نے لبرٹی پلازہ کی عقبی سڑکیں اکھاڑنے سے روکدیا
Updated at 1800 PST پشاور سمیت بالائی خیبر پختونخوا میں بارشیں جاری
Updated at 1750 PST گوجرانوالہ:گیس لوڈشیڈنگ سے کاروبار ٹھپ، ایک لاکھ مزدور بیروزگار
Updated at 1740 PST آئی سی سی ورلڈ کپ :انگلینڈ کا آئیر لینڈ کوجیت کیلئے328رنز کا ہدف
Updated at 1730 PST ماڈل ولیجزسے نئے کلچرکاآغازہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب
Updated at 1720 PST وفاقی کابینہ کا اجلاس، مقتول وزیرشہبازبھٹی کے سوگ میں خاموشی
Updated at 1650 PST شہباز بھٹی کابزدلانہ قتل مذہبی انتہا پسندی کا بدترین واقعہ ہے،الطاف حسین
Updated at 1640 PST شہباز بھٹی نے نوے کی دہائی میں عملی سیاست کا آغاز کیا
Updated at 1630 PST شہبازبھٹی کے قتل پرہیومن رائٹس واچ کااظہارمذمت
Updated at 1620 PST شہبازبھٹی کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائینگے، وزیراعظم
Updated at 1600 PST کراچی: ایدھی سردخانے میں رکھی 24لاوارت لاشیں دو روز میں دفنائی جائینگی
Updated at 1545 PST بلوچستان میں مسلسل بارش ، پہاڑی علاقوں میں برفباری ، مکانات گرگئے
Updated at 1530 PST پنجاب اسمبلی: چودھری ظہیر مستعفی، راجا ریاض نئے اپوزیشن لیڈر بن گئے
Updated at 1515 PST کرنل قذافی کی پیروڈیزانٹر نیٹ پربے حد مقبول ہوگئیں
Updated at 1500 PST ریمنڈکی جاسوسی کے حوالے سے خبریں ریکارڈکا حصہ بنانے کی اجازت
Updated at 1445 PST اٹھارویں ترمیم کے تحت خیبرپختونخوا کابینہ کا حجم کم ہونا چاہیے،ارشد عبداللہ
Updated at 1435 PST متحدہ عرب امارت: اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں20 سے40فیصد کمی
Updated at 1415 PST ’ٹوئٹر‘ نے 11سال سے بچھڑے باپ کو بیٹی سے ملوادیا
Updated at 1410 PST چینی فوج میں کبوتروں کی بھرتی،کمیونیکیشن نظام میں مددفراہم کرینگے
Updated at 1400 PST وفاقی و صوبائی حکومتوں کو بلوچستان میں صورتحال بہتربنانے کا حکم
Updated at 1350 PST ایشیائی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتیں100 ڈالر فی بیرل سے زائد پر برقرار
Updated at 1340 PST امریکا عرب دنیا میں خلاء پر کرنے کی ایرانی کوششوں سے خوفزدہ
Updated at 1335 PST ورلڈ کپ کرکٹ : انگلینڈ کی آئرلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ
Updated at 1300 PST فلڈ سرچارج اور اسپیشل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ آرڈیننس سے نافذ کرنے پر غور
Updated at 1245 PST وکی لیکس امن کے نوبل انعام کیلئے نامزدگیوں میں شامل
Updated at 1230 PST ورلڈ کپ کرکٹ میں آج انگلینڈ آئرلینڈ کے مد مقابل
Updated at 1225 PST امریکا کو طالبان سے براہ راست بات کرنی چاہیے،برطانوی کمیٹی
Updated at 1215 PST لیبیا 2009میں امریکی پابندیوں سے تنگ آچکا تھا، وکی لیکس
Updated at 1155 PST انگلیوں کی لمبائی ممکنہ بیماریوں کی نشا ندہی کر تی ہے،تحقیق
Updated at 1145 PST مشہور کھیل مو نو پلی کا قدیم ترین سیٹ 1.40لاکھ ڈالر میں نیلام
Updated at 1130 PST وفاقی وزیر اقلیتی امور شہبازبھٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا
Updated at 1120 PST وفاقی وزیر اقلیتی امور شہبازبھٹی کی گاڑی پر فائرنگ
Updated at 1100 PST دنیا کے سب سے زیا دہ عا شقا نہ مزا ج انٹر نیٹ یوزرز ایتھنز میں
Updated at 1050 PST جولین اسانج کی اپنے نام کی ٹریڈ مارک رجسٹریشن کیلئے درخواست
Updated at 1030 PST پاکستان کیلئے امداد میں کٹوتی نہ کی جائے ، ہلیری کلنٹن کا انتباہ
Updated at 1005 PST لاہور:پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی اضافہ
Updated at 0950 PST پشاور، ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں دس فیصد اضافہ کا امکان
Updated at 0925 PST بلوچستان،پنجاب اور خیبرپختونخوا کے متعدد شہروں میں بارش
Updated at 0900 PST کرکٹ ورلڈ کپ میں پوائنٹس ٹیبل پر ٹیموں کی پوزیشن
Updated at 0835 PST ریمنڈ کیس کو خون بہا کی ادائیگی سے حل کیا جاسکتا ہے، امریکی اخبار
Updated at 0800 PST سری لنکن اسٹاربلے بازجے وردھنے اورسماروویراپرسٹے کے الزامات
Updated at 0700 PST کولمبیا،فٹبال میچمیں کھلاڑی نے الوکولات مارکرہلاک کردیا
Updated at 0600 PST امریکی جنگی جہاز لیبیا کی طرف بڑھنا شروع، بحیرہ روم میں داخل
Updated at 0530 PST لاہور:گلبرگ میں26سالہ نوجوان ٹرین تلے آکر ہلاک
Updated at 0500 PST جھنگ: دومسافربسوں میں تصادم، 3 افرادجاں بحق،25 زخمی
Updated at 0430 PST پونا،کامن ویلتھ گیمزکے سابق چیف آرگنائزکے بینک لاکرزپرچھاپہ
Updated at 0400 PST بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری

بشکریہ جنگ