اسلام آباد میں شہبازبھٹی قتل، تحریک طالبان پنجاب نے ذمہ داری قبول کرلی

اسلام آباد میں شہبازبھٹی قتل، تحریک طالبان پنجاب نے ذمہ داری قبول کرلی
Updated at 1610 PST
اسلام آباد…وفاقی وزیر اقلیتی اموراوراقلیتی برادری کی سیاسی تنظیم آل پاکستان مینارٹیز الائنس کے سربراہ شہباز بھٹی کووفاقی دارلحکومت اسلام آبادمیں قتل کردیاگیاہے۔ وہ اپنی ماں سے ملنے کے بعد وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے روانہ ہو رہے تھے کہ دہشت گردوں نے گھر سے کچھ ہی فاصلے پر نشانہ بنایا۔ وفاقی وزیراقلیتی امورشہباز بھٹی اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ میں اپنی رہائش گاہ سے نکل کروالدہ سے ملاقات کیلئے ان کے گھرگئے۔ بیٹے کو اپنی ماں سے ملنا ہوتا تو وہ سکیورٹی ساتھ نہیں رکھتا تھا، شاید اس لیے کہ ماں کو احساس دلا سکیں کہ وہ ایک وزیر کی حیثیت سے نہیں، ایک بیٹے کی حیثیت سے اپنی پیاری ماں سے ملنے آئے ہیں۔ شہباز بھٹی کی اپنی ماں سے یہ آخری ملاقات ثابت ہوئی ۔ والدہ سے ملاقات کے بعد وہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے روانہ ہوئے توآئی ایٹ مرکزکے قریب ایک موڑ پر موت ان کی منتظر کھڑی تھی ۔ سفید رنگ کی مہران میں سوار مسلح افراد نے ان کی گاڑی کو روکا اور ان کی شناخت کر کے خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کی اور فرار ہو گئے ۔ان کو فوری طور اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔تحریک طالبان پنجاب نے وفاقی وزیر کے قتل کی ذمہ داری قبول کر لی ہے ۔ شہازبھٹی کے ڈرائیورکاکہناہے کہ وفاقی وزیرکے ساتھ پولیس حفاظتی دستہ موجودنہ تھا بلکہ ان کے دفتر میں ان کا انتظار کر رہا تھا ۔ حملہ آوروں نے صرف وفاقی وزیرکونشانہ بنایا۔ذرائع کے مطابق شہباز بھٹی کو کافی عرصے سے قتل کی دھمکیاں مل رہی تھیں اور انہوں نے بلٹ پروف گاڑی اور منسٹرز انکلیو میں سرکاری گھر کا مطالبہ بھی کیا تھا لیکن انہیں یہ نہیں مل سکا۔ دوسری طرف پولیس حکام کاکہناہے کہ وفاقی وزیرکوسکیورٹی ان ہی کی ہدایت پرفراہم نہیں کی گئی تھی۔ وزیراعظم یوسف رضاگیلانی واقعہ کی اطلاع ملنے پروفاقی وزیرداخلہ کے ہمراہ اسپتال پہنچے اور قتل کے محرکات جاننے کیلئے مشترکا تحقیقاتی ٹیم بنانے کاحکم دیاہے۔ صدرآصف علی زرداری ، وفاقی کابینہ کے ارکان اور سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماوں نے واقعہ کی شدیدمذمت کی ہے تاہم سکیورٹی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ صرف اعلانات اور دعوے ہی کافی نہیں، حکومت کو دہشت گردوں کو لگام دینے کے لیے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔
ورلڈ کپ کرکٹ:آئر لینڈ نے انگلینڈ کو 7وکٹوں سے ہرا کر تہلکہ مچادیا
Updated at 2200 PST
بنگلور…آئر لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے رواں ورلڈ کپ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے فیوریٹ انگلینڈ ٹیم کو 3وکٹوں سے ہر ا کر تہلکہ مچادیا،اس سے قبل بنگلور کے چنا سوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کہ بظاہر
قومی کرکٹ ٹیم کی پریماداسا اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس
Updated at 2010 PST
کولمبو…ورلڈ کپ کرکٹ میں پاکستان ٹیم اپنا تیسرا میچ کل کینیڈا کے خلاف کھیلے گی ،قومی ٹیم نے آج پریماداسا اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی ،کوچ وقار یونس کی نگرانی میں ہونے والے پریکٹس سیشن میں تمام کھلاڑی شریک تھے ،لیکن عبدالرحمان ،مصباح الحق اور شعیب اختر نے بھرپور ٹریننگ
شہباز بھٹی کی خالی ہونیوالی نشست ان کے اہلخانہ کو دی جائیگی،صدر زرداری
Updated at 2000 PST
کراچی… صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ مقتول وفاقی وزیر شہباز بھٹی کی خالی ہونیوالی نشست انکے اہل خانہ کو دی جائیگی ۔انہوں نے یہ بات پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے اراکین سندھ اسمبلی سے خطاب میں کہی۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی کارروائیاں حکومت اور
انتہاپسندی ملک کی سلامتی کیلئے مسئلہ بن گئی ہے، وزیراعظم
Updated at 1930 PST
اسلام آباد…وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ انتہاپسندی ملک کی سلامتی کیلئے مسئلہ بن گئی ہے جسکے خاتمے کیلئے حکمت عملی بنانا ہوگی۔پارلیمان فوج اور سول بیورو کریسی کے ساتھ ملک کرحکمت عملی طے کی جائیگی۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک کے
افغانستان میں شہریوں کی ہلاکت،جنرل پیٹریاس نے معافی مانگ لی
Updated at 1900 PST
کابل…افغانستان میں غیر ملکی فوج کے ہاتھوں9 افغان شہریوں کی ہلاکت پر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے معافی مانگ لی ہے۔ایساف کے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ فورسز نے کل کنّڑصوبے میں شہریوں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے معافی مانگ لی ہے۔اعلامیے میں ایساف کے کمانڈر جنرل
Updated at 2130 PSTشہباز بھٹی کے قتل کے ملزمان کے خاکے تیار ،ڈی آئی جی آپریشن
Updated at 2120 PSTالطاف حسین کی پیرصاحب پگاراسے گفتگو،ملکی صورتحال پر تبادہ خیال
Updated at 2110 PSTچین میں نو ڈلز بنا نے والا رو بو ٹ تیا ر کر لیا گیا
Updated at 2100 PSTسالانہ ایک ہزار میگاواٹ بجلی کی ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے،ڈی جی پیپکو
Updated at 2050 PSTلاہور:شہبازبھٹی کے قتل پر این جی اوز اورمسیحی جماعتوں کا احتجاج
Updated at 2040 PSTوکی لیکس کا شکار،امریکی سیکیورٹی فرم ایچ بی گرے کے سی ای او کا استعفیٰ
Updated at 2030 PSTشہباز بھٹی کے جسم پر گولیوں کے25 سے30نشانات ہیں، ای ڈی پمز
Updated at 2020 PSTتمام کھلاڑیوں کی توجہ اگلے میچز پر مرکوز ہے،وقار یونس
Updated at 1950 PSTشاہ رخ خان فلم ایکسٹریم سٹی میں لیونارڈو ڈی کیپریو کے ساتھ کام کرینگے
Updated at 1940 PSTقذافی نے حالات کی خرابی کا ذمہ دار القاعدہ کو قرار دیدیا
Updated at 1920 PSTسیاسی پارٹیوں میں تخریب کاری نہیں ہونی چاہیے، اعتزاز احسن
Updated at 1910 PSTگوجرانوالہ:مسافر وین الٹنے سے گیس سلنڈر پھٹ گیا،7افراد ہلاک
Updated at 1850 PSTامریکہ: مست بیل نے تما شائیوں کے ہجوم میں چھلانگ لگا دی
Updated at 1840 PSTکے ایس ای میں اتار چڑھاوٴ،انڈیکس91پوائنٹس اضافہ،11699پر بند
Updated at 1830 PSTبجٹ خسارہ : برطانوی افواج کی 11ہزار نوکریاں ختم کرنے کا فیصلہ
Updated at 1810 PSTلاہورہائیکورٹ نے لبرٹی پلازہ کی عقبی سڑکیں اکھاڑنے سے روکدیا
Updated at 1800 PSTپشاور سمیت بالائی خیبر پختونخوا میں بارشیں جاری
Updated at 1750 PSTگوجرانوالہ:گیس لوڈشیڈنگ سے کاروبار ٹھپ، ایک لاکھ مزدور بیروزگار
Updated at 1740 PSTآئی سی سی ورلڈ کپ :انگلینڈ کا آئیر لینڈ کوجیت کیلئے328رنز کا ہدف
Updated at 1730 PSTماڈل ولیجزسے نئے کلچرکاآغازہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب
Updated at 1720 PSTوفاقی کابینہ کا اجلاس، مقتول وزیرشہبازبھٹی کے سوگ میں خاموشی