URDUSKY || NETWORK

پاک ڈاٹ نیٹ ۔ محبتیں بانٹنے کی جگہ ، سالگرہ پر خصوصی تحریر

169

پاک ڈاٹ نیٹ ۔ محبتیں بانٹنے کی جگہ ، سالگرہ پر خصوصی تحریر

قومی و ملی جذبے سے سرشار لوگ اگر ایک جگہ پر آپکو ملیں تو اسے آپ بے جھجک ” پاک نیٹ” کہ سکتے ہیں۔

ہر لحظہ اک نئی روش اور نیا انداز کہ یہاں کے باسی کسی جمود کا شکار نہیں بلکہ زندگی کے بھرے جام ہیں ،اگر کوئی سیراب ہونا چاہے تو اسکو کبھی تشنگی کا احساس نہ رہے۔

اس چمن میں آپکو اردو کے تمام گل ملیں گے جو آپکی روح تک کو تازہ کر دیں گے

تحریر:محمدالطاف گوہر

کبھی محبتوں کے سائے اور کبھی الفتوں کی شاموں میں ایک مقام، جہاں آپ دنیا کے کسی بھی کونے میں رہتے ہوئے ، شامل ہو سکتے ہیں ۔ اس مقام محبت ، چاہت اور دوستیوں کے شہر میں آپکو ہر وقت گرم جوشی سے ویلکم کہا جاتا ہے۔اس چمن میں آپکو اردو کے تمام گل ملیں گے جو آپکی روح تک کو تازہ کر دیں گے کہ ایک بار اگر کوئی بھولا بھٹکا مسافر یہاں سے گزر کرے تو اسے منزل نظر آئے۔
ہر لحظہ اک نئی روش اور نیا انداز کہ یہاں کے باسی کسی جمود کا شکار نہیں بلکہ زندگی کے بھرے جام ہیں ،اگر کوئی سیراب ہونا چاہے تو اسکو کبھی تشنگی کا احساس نہ رہے۔ یہ مقام آپکے باہر نہیں بلکہ آپکے من میں ہے اور اسے آپ "پاک نیٹ ” کے نام سے موسوم کریں گے۔دنیا کے کونے کونے سے محبتیں بانٹتے ، قومی و ملی جذبے سے سرشار لوگ اگر ایک جگہ پر آپکو ملیں تو اسے آپ بے جھجک ” پاک نیٹ” کہ سکتے ہیں۔
میرا گزر اس چمنِ مروت سے کچھ عرصہ پہلے اپنے مضامین کی تلاش میں سرچ انجن کی بدولت ہوا، اس فورم پر آکر میں نے محسوس کیا کہ یہاں زندگی کا رقص اردو کے گرد جاری ہے تو تکیہ کرلیا۔اور چند ہی ماہ میں اپنے 100 سے زائد مضامین اس چمن کی زینت کر دیئے۔ پاک نیٹ ایک ایسا فورم ہے جسکا چہرہ ایک کتاب جیسا ہے جبکہ لفظ پڑھنا میری عادت ہے، لہذا یہاں پر روکنا ناگزیر ہوگیا۔
پاک نیٹ کے انٹرنیٹ اعدادوشمار کے مطابق روزانہ چالیس ہزار سے زائد لوگ سے صفحات پڑھتے ہیں جبکہ بیس ہزار سے زائد لوگ اسے وزٹ کرتے ہیں۔ان میں سے 91۔7% لوگ پاکستان سے، 2۔9% لوگ انڈیا سے ، 1۔2% امریکہ سے اور 4۔2% باقی دیگر ممالک سے شمولیت اختیار کرتے ہیں۔
آج یہ پاکستانی قوم اور ملت اسلام کی روشن شمع اپنا قد بلند کر رہی ہے اور روشنی بڑھاتے ہوئے اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے ، اس سالگرہ کے موقع پر اس کی انتظامیہ، ممبران اور مہمانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ امید ہے کہ یہ کامیابیوں کا سفر اپنی آب و تاب سے جاری رہے گا۔۔۔
خیر اندیش
محمد الطاف گوہر- لاہور