Breaking News
Home / حسن و خوبصورتی / حسن و خوبصورتی کے روحانی اور سائنسی طریقے

حسن و خوبصورتی کے روحانی اور سائنسی طریقے

حسن اللہ کی نعمت ہے، حسن انسان کی شخصیت کا آئینہ ہے اور اس کے دلی خیالات کا عکس ہوتا ہے۔ آج کے اس دور میں ہر انسان یہ چاہتا ہے چاہے وہ مرد ہو یا عورت کہ میرا چہرہ سب سے زیادہ پرکشش اور جاذب نظر ہو، ہر دیکھنے والے کو اپنا گرویدہ بنالے۔ عربی کی کہاوت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو دو بڑی نعمتیں عطاءکی ہیں۔ حسن اور پانی۔ اس ترقیاتی دور میں نوجوانوں کے جہاں باقی مسائل ہیں وہاں ان کا سب سے اہم مسئلہ اپنے آپ کو خوبصورت بنانا ہے۔ ہر کوئی یہ چاہتا ہے کہ وہ خوبصورت نظر آئے۔ نوجوان اس مقصد کیلئے اپنا قیمتی سرمایہ بھی خرچ کرنے سے دریغ نہیں کرتے، ہر جگہ بیوٹی پارلر کھلے ہوئے ہیں، لڑکیاں تو لڑکیاں، لڑکے بھی اپنے چہرے کو خوبصورت بنانے کے لئے قیمتی سے قیمتی کریمیں استعمال کرتے ہیں مگر رزلٹ صفر، تھوڑی دیر خوبصورتی ہوئی پھر اسی طرح کریموں میں اکثر زہریلے کیمیکل ہوتے ہیں جو چہرے کی نازک جلد کو خراب کردیتے ہیں اور کیل مہاسوں کا سبب بنتے ہیں۔ پھر کیل مہاسے ختم کرنے کے لئے مہنگے علاج کروانے پڑتے ہیں۔
دل انسانی جسم کے ایک ایک خلیے تک صاف خون پہنچانے اور گندا خون واپس کرنے کا کام کرتا ہے۔ دل چونکہ چھاتی کے درمیان ہے اور سر، چہرہ، آنکھیں، کان وغیرہ اس سے اوپر ہیں اس لئے ان اعضاءمیں خون پہنچانا قدرے مشکل ہے جس کی وجہ سے اکثر یہ اعضاءتھوڑے کمزور ہوتے ہیں۔ ان اعضاءکا دل کے لیول سے نیچے ہونا صرف سجدے کی حالت میں یا رکوع میں ہوتا ہے۔ یعنی رکوع اور سجدے کی حالت میں خون ان اعضاءتک بہت آسانی سے پہنچ جاتا ہے جس کی وجہ سے یہ اعضاءفریش/تازہ رہتے ہیں۔
اس لئے جب چہرے کو خون صحیح طریقے سے فراہم ہوگا تو وہ قدرتی طورپرخوبصورت اور دلکش ہوجائے گا اور چہرے کے ہر خلیے سے گندا خون جب واپس ہوگا تو beautyکیل مہاسوں وغیرہ کی بیماری سے چہرہ محفوظ رہے گا۔ اس لحاظ سے ہم اگر حساب لگائیں کہ اگر پانچ وقت کی نماز پابندی کے ساتھ ادا کریں تو رکوع اور سجدے کی تسبیحات کو آرام سے پڑھیں تو ایک رکوع یا سجدے میں سر اور چہرہ 5 سیکنڈ کے لئے دل کے لیول سے نیچے ہوتے ہیں اور خون باآسانی ان تک پہنچتا ہے۔ دل تقریباً 0.83 سیکنڈ میں ایک مرتبہ خون جسم کے ہر حصہ کو سپلائی کرتا ہے۔ اس حساب سے پانچ نمازوں میں کم از کم ایک ہزار مرتبہ دماغ، آنکھوں اور چہرے کے تمام اعضاءکو خون کی سپلائی بہترین طریقے سے منتقل کردیتا ہے جس کی وجہ سے یہ تمام اعضاءٹھیک حالت میں رہتے ہیں اور نماز پڑھنے پر خرچ بھی کچھ نہیں ہوتا۔ چہرے کی جلد کی خرابی کی دوسری بڑی وجہ مردوں میں بار بار شیو کرنا بھی ہے۔ بار بار استرا مارنے کی وجہ سے جلد کھردری ہوجاتی ہے اور چہرہ صاف ہونے کی وجہ سے جراثیم باآسانی چہرے تک پہنچ جاتے ہیں اور اس نازک جلد کو خراب کردیتے ہیں جبکہ مسنون داڑھی کی وجہ سے نہ صرف جلد کھردری نہیں ہوتی بلکہ داڑھی جراثیم کو بھی چہرے پر جانے سے روکتی ہے۔ 

عورتوں میں جلد کی خرابی کی وجہ
عورتوں میں چہرے کی جلد کی خرابی کی سب سے بڑی وجہ بے پردگی ہے۔ عورتوں کی جلد بہت نازک ہوتی ہے جب عورتیں بے پردہ باہر نکلتی ہیں تو باہر کی مٹی دھول وغیرہ ان کے چہرے کو خراب کردیتی ہے۔ اس کے علاوہ غیر محرم مردوں کی حسرت بھری نظریں بھی ان کے چہرے پر بہت برا اثر مرتب کرتی ہیں۔ پردہ والی عورتیں اس سے محفوظ رہتی ہیں۔
اکثر آپ نے دیکھا ہوگا کہ نمازی حضرات اور جن کے چہرے سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے سجے ہوئے ہیں ان کے چہرے ان بیماریوں سے محفوظ ہونے کیساتھ ساتھ ان کے چہرے پر قدرتی نورانیت ہوتی ہے۔ دیکھیں کہ اگر ہم اللہ تعالیٰ کے حکموں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک طریقوں کو اپنائیں تو نہ صرف یہ دنیا خوبصورت بن جائے گی بلکہ ہماری آخرت بھی سنور جائے گی مگر ہائے ہماری بد قسمتی کہ ہم مغرب کی تقلید میں اتنے اندھے ہوگئے ہیں کہ ہمیں ہوش بھی نہ رہا کہ ہمارے پروردگار نے ان عبادات کے دنیا میں کیا فوائد رکھے ہیں۔ مگر ایک بات یاد رکھیں کہ نماز، پردہ اور مسنون داڑھی کو اللہ کا حکم سمجھ کر عمل کریں۔ دنیاوی فائدے کے لئے نہیں۔ دنیاوی فائدے تو عارضی ہیں یہ عارضی فائدے تو آخرت بنانے کی فکر کرنے والوں کو مفت مل جاتے ہیں۔

حسن و جمال کیلئے قیمتی ٹوٹکے
چھائیوں کیلئے
ایسی تمام خواتین جن کے چہرے پرجھریاں ہیں اور وہ چاہتی ہیں کہ بلاکسی تردد انہیں ان سے نجات مل جائے وراور وہ پرکشش نظر آئیں تو وہ ہر ایک گھنٹے بعد 2 گلاس پانی پیا کریں اور اس کے علاوہ کھانا کھانے کے بعد اپنے ہاتھ صاف کرنے کی بجائے انگلیاں چاٹ لیں اس کے 2 فوائد ہیں جب انسان کھانے کے بعد انگلیاں چاٹتا ہے تو رزق beautyضائع ہونے سے بچ جاتا ہے اور دوسرا یہ کہ ہماری انگلیوں کے پوروں سے ایسی پروٹین نکلتی ہے جو کہ کھانا ہضم کرنے میں معاون ہے۔ ایک سنت زندہ کرنے سے 70 شہیدوں کا ثواب ملتا ہے اور پھر اس کے بعد دونوں ہاتھوں کو آپس میں مل کر چہرے پر پھیر لیں۔
2۔گھیکوار ان کا بہترین علاج ہے۔ اس کا گودایا رس چہرے پر روزانہ لگاتے رہیں۔ اس میں تھوڑا سا روغن بادام ملانا بھی مناسب ہوتا ہے۔
کیلی
ں
تازہ گاجریں کدو کش کر لیں اور اس میں تھوڑا سا عرق گلاب اور ایک چائے کا چمچ خالص شہد ملا کر چہرے پر ہلکا مل کر 15سے 20 منٹ چھوڑ دیں اور صاف ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ اس شکایت کے لئے یہ بھی مناسب ہے کچھ عرصے تک روزانہ گھیکوار کا کوئی ایک انچ کاٹکڑا صبح نہار منہ نگل لیا جائے۔
مہاسے:گھیکوار کے رس یا گودے میں اچھی طرح سیب کا گودا، کھیرے کا پانی اور لیموں کا رس ملا کر یہ لیپ چہرے پر ہلکا ملنے کے بعد اسے 15سے 20منٹ لگا رہنے دیں۔ بعد میں نیم گرم پانی سے چہرہ دھو لیں۔
(ثمرہ ظفر،لاہور)

 

چمکیلے اور لمبے بالlong-hair

بال بڑھانے اور مضبوط کرنے کے لئے چند دنوں تک مندرجہ ذیل ترکیبوں میں سے کوئی ایک ترکیب استعمال کریں۔
• بیری کے پتے لے کر انہیں چٹنی کی طرح باریک پیسیں، جھاگ نکال کر بیس منٹ تک سر میں خوب ملیں اور پھر سر دھو لیں۔ صابن کا استعمال نہ کریں۔ اس سے بال چمکیلے، گھنے اور لمبے ہوجائیں گے۔
• سرسوں کی کھلی بھی بالوں کے لئے بہت مفید ہے۔ سر دھونے سے دو گھنٹے قبل پانی میں بھیگی ہوئی سرسوں کی کھلی کا پانی نتھار کر سر دھوئیں۔
• آملہ خشک، ہڑخوردہ، ریٹھہ اور بیری کے پتے ہم وزن لے کر چار تولہ، پانی میں جوش دیں اور ٹھنڈا کر کے رکھ لیں۔ اس سے ہر تیسرے روز بال دھونے سے بال لمبے اور سیاہ ہوجائیں گے۔

long-hairلمبے بال خوبصورتی کی علامت (منور سلطانہ)
اگر آپ انتہائی مختصر مدت میں اپنے بالوں کی افزائش کیلئے کوشاں ہیں تو آپ بے فکر ہو جائیں کیونکہ اب بارہ ماہ میں آپ کے بال آپ کے کاندھوں پر پہنچ جائیں گے (واضح رہے کہ بال ایک ماہ میں ایک سینٹی میٹر کی شرح سے نمو پاتے ہیں) تاہم کئی مراحل ایسے ہیں جن کے سبب آپ کے بالوں کی افزائش میں مزید تیزی پیدا ہو سکتی ہے یعنی آپ کے بال صرف تین ماہ کے عرصے میں 5ملی میٹر تک بڑھ سکتے ہیں۔
بال گرم آب و ہوا میں زیادہ تیزی سے بڑھتے ہیں اس کی وجہ میٹابالزم کی تیزی سے افزائش ہے۔
ایک ماہر افزائش گیو فلپ گنلسے کے مطابق اپنے بال قدرے گرم پانی سے دھو لیجئے اور پھر ڈیپ کنڈیشننگ ٹریٹمنٹ عمل میں لائیے۔ ہفتے میں تین بار ایسا کریں تاہم اس عمل کے اختتام پر اپنا سر کسی گرم تولیہ سے دس سے پندرہ منٹ کیلئے ڈھانپ لیں یہ بندش مضبوط ہونی چاہیے۔ آ پ بھی جب اپنے بال دھوئیں اپنے سر کے بالائی حصے پر چند منٹ مساج ضرور کریں اس لیے کہ اس سے آپ کے سر میں خون کی گردش تیز ہوتی اور اس کی فراہمی بڑھتی ہے جس کے سبب بال زیادہ تیزی سے اگتے ہیں۔
فلپ گنلسے کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں خوراک بھی بڑی اہمیت رکھتی ہے ان کا کہنا ہے کہ بال دراصل ایک طرح کا پروٹین ہیں۔ اس لیے دن میں کم از کم تین بار پروٹین بطور غذا استعمال کرنا ضروری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ نیوٹریشنل سپلیمنٹ کا استعمال بھی ناگزیر ہے۔ اس سلسلے میں یورپی ممالک میں تو باقاعدہ کیپسولز، ترکاریوں سے نہیں بلکہ بآسانی جذب ہونے والے جانوروں کے پروٹین سے تیارکیے جاتے ہیں۔ ایک نظریہ یہ بھی ہے کہ اگر ہر چھ ہفتے بعد بالوں کی ٹریمنگ long-hair(TRIMMING) کی جائے تو یہ تیزی سے بڑھنے لگتے ہیں ۔گنلسے کا مو ¿قف اس کے برعکس ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ یہ بات قطعی غلط ہے کہ اگر بال کاٹے جائیں تو وہ مضبوط ہوتے ہیں اور ان کی بڑھوتری میں اضافہ ہوتا ہے۔ بعض دیگر ماہرین کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ ”جب آپ اپنے بال بڑھتے دیکھیں تو بالوں میں کلپ لگائیں تاکہ بال اوپر کی طرف اٹھ کر زیادہ بڑے معلوم ہونے کےساتھ ساتھ مزید بڑھ سکیں ۔اس لیے کہ اس طرح انہیں صحیح اور مناسب دوران خون فراہم ہونے لگتا ہے۔
”اپنا ہیئر سٹائل سادگی کی طرز پر اختیار کیجئے۔ بالوں کوکسی موثر طریقے سے پیچھے کی طرف لےجائیں اور انہیں نرم کرنے کی ہرممکن کوشش اختیار کریں“۔
”بالوں کے سلسلے میں صبرو ضبط کا عملی مظاہرہ کریں کیونکہ بالوں کی افزائش کے دوران ان کے گرنے اور جھڑنے کی رفتار بھی زیادہ ہوتی ہے اس لیے اپنے اوپر غصہ کرنے سے اجتناب کریں“۔
گنلسے کا کہنا ہے کہ بالوں کو کاٹے بغیر آپ جتنے بھی بال بڑھانا چاہیں بڑھا لیجئے ان کی کوئی حد نہیں تاہم ایک ماہر ہیئر ڈریسرنکی کلارک گنلسے کی اس بات سے متفق نہیں ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ بال ہر صورت بڑھتے ہیں جو سینے اور کمر سے بھی نیچے تک پہنچ جاتے ہیں۔ماہرین اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ لمبے بال از خود خوبصورتی کی علامت ہیں۔ انہیں آپ بہت مختصر وقت میں بھی دھو سکتے ہیں۔ انہیں محفوظ رکھنے کیلئے ڈیپ کنڈیشننگ ٹریٹمنٹ کا عمل جاری رکھنا چاہیے۔ چھوٹے بالوں کو پونی ٹیل یا ہیئر کلپس کے استعمال سے خوبصورت بنایا جا سکتا ہے۔ بال لمبے ہوں یا چھوٹے ان کی خوبصورتی کی حفاظت کیلئے تولیے سے خشک کرنے کے بعد انہیں موئسچرائزنگ پروٹیکٹر دینا چاہیے۔ اس کام کیلئے اسپرے بھی کیا جاتا ہے جو بالوں کی جڑوں سے اوپر کی طرف ہونا چاہیے اس عمل سے بال مضبوط‘ مزید خوبصورت اور گھنے ہو جاتے ہیں۔

About nice

Check Also

بہبود کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں

میری لینڈ مسلم کونسل کی صدر اِرما حفیظ نے کہا ہے کہ اُن کی تنظیم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *