بھارت نے ون ڈے سیریز جیت لی


روہیت شرما چھیاسی رنز کے ساتھ بھارت کی طرف سے ٹاپ سکورر رہے

بھارت نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ایک روزہ میچ میں تین وکٹوں سے شکست دے کر سیریز تین صفر سے جیت لی۔

اینٹیگا میں کھیلے جانے والے تیسرے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی اور آندرے رسل کے بانوے رنز کی بدولت ویسٹ انڈین ٹیم مقررہ پچاس اوور میں 225 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے آندرے رسل بانوے، سمنز پینتالیس، باگ چھتیس اور سروان اٹھائیس رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ان کے علاوہ کو کھلاڑی بھی ڈبل فگر تک نہ پہنچ سکا۔

بھارت کی جانب سے امیت مشرا اور مناف پاٹل نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بھارت نے دو سوچھبیس رنز کے ہدف چھیالیس اعشاریہ دو اووروں میں سات وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا۔

ایک مرحلے پر بھارت کے چھ کھلاڑی بانوے رنز کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہو چکے تھے لیکن بعد میں ہربھجن سنگھ اور کمار نے رہیت شرما کا ساتھ دیا اور بھارت کی ٹیم اپنا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

بھارت کی جانب سےروہیت شرما سب سے نمایاں بیٹسمین رہے۔ انہوں نے ناقابلِ شکست چھیاسی رنز بنائے۔ ان کے علاوہ پارتھیو پاٹل چھیالیس، ہربھجن سنگھ اکتالیس اور کمار پچیس رنز کے نمایاں بیٹسمن رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان سیمی اور بشو نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ آندرے رسل اور پولارڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

BBC Urdu

cricketIndiaindia won seriessportswest indies
Comments (0)
Add Comment