وفاقی کابینہ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری

 وفاقی کابینہ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دیدی ہے ، نئی سمری توثیق کیلئے صدر مملکت بھی بھیج دی گئی ہے ، کابینہ نے مدت ملازمت میں توسیع کیلئے ڈیفنس ایکٹ میں ترمیم کرتے ہوئے لفظ ایکسٹینشن کا اضافہ کیاہے ۔

نجی نیوز چینل کے مطابق سپریم کورٹ کی طرف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کانوٹیفکیشن معطل کئے جانے کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کا بینہ کا ہنگامی اجلاس ہوا ۔

کابینہ کے اجلاس میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے نئی سمری تیار کی گئی ۔ اس موقع پر ڈیفنس ایکٹ میں ترمیم منظور کی گئی اور ایکٹ میں لفظ ایکسٹینشن کا اضافہ کیاگیا ۔ وفاقی کابینہ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری متفقہ طور پر دی ۔ سمری منظور ی کے بعدتوثیق کیلئے صدر مملکت کو بھیج دی گئی ہے ۔

army chief of pakistanPM Imran Khan in Federal cabinetPM Khan to chair federal cabinet meetingوفاقی کابینہ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری
Comments (0)
Add Comment