وزیراعظم عمران خان نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا

اجلاس میں پرویز خٹک مذاکرات پر پیشرفت سے آگاہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس آج دن 11 بجے طلب کرلیا، اہم بیٹھک وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی۔ وزیر دفاع پرویز خٹک مذاکرات پر پیشرفت سے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کریں گے جبکہ پرویز الٰہی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات پر بریفنگ دیں گے۔

خیال رہے کہ رات گئے چوہدری پرویز الٰہی اور چودھری شجاعت نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی اور اس سے قبل حکومتی کمیٹی نے بھی اپوزیشن سے ملاقات کی تھی۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہردی پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ مایوسی گناہ ہے اور ہم نے مایوسی کی طرف نہیں جانا، راستے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ آزادی مارچ میں جو چیزیں آرہی ہے اسی میں حل ڈھونڈ رہے ہیں، اچھا ماحول ہو تو مشکل سے مشکل مسائل بھی حل ہوجاتے ہیں۔پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اور حکومت میں جلد معاملات حل ہونے چاہئیں، دھرنے سے سب کےلئے معاشی اوراقتصادی مسائل پیدا ہورہے ہیں، مولانا فضل الرحمان سے دیرینہ تعلقات ہیں۔

PM Imran Khanاجلاس میں پرویز خٹک مذاکرات پر پیشرفت سے آگاہ کریں گے۔وزیراعظم عمران خان نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا
Comments (0)
Add Comment