چیئر مین نیب کی تقرری، اٹارنی جنرل سے رپورٹ طلب، سماعت ملتوی

اسلام آباد…سپریم کورٹ نے جسٹس ریٹائرڈ دیدار علی شاہ کے بطور چیئرمین نیب تقرر کے خلاف دائر مقدمہ میں اٹارنی جنرل سے جامع رپورٹ طلب کرلی ہے ۔جسٹس جاوید اقبال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے چیئرمین نیب کے تقرر کے خلاف اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار کی درخواست کے مقدمہ کی سماعت کی ، عدالت کو بتایا گیا کہ وفاق کے وکیل عبدالحفیظ پیرزادہ بیرون ملک گئے ہوئے ہیں ،، جسٹس جاوید اقبال نے ریمارکس دئے کہ حفیظ پیرزادہ 15 دن میں واپس نہیں آتے تو وفاق دوسرا وکیل کرلے،، بنچ کے رکن جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ کیس سماعت کے لئے مقرر ہو تو وکیل کو عدالت میں پیش ہونا چاہیے، بعد میں عدالت نے اٹارنی جنرل سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت2 ہفتوں کے لئے ملتوی کردی۔

pakistanurdusky
Comments (0)
Add Comment