اردو سکائی اخبار – 14 اکتوبر 2010
جسٹس (ر) دیدار کی بطور چیئر مین نیب تقرری سپریم کورٹ میں بھی چیلنج
اسلام آباد/کراچی …جسٹس ریٹائرڈ دیدار علی شاہ کے بطور چیئرمین قومی احتساب بیورو، تقرر کو سپریم کورٹ مین چیلنج کردیا گیا ہے۔ درخواست گزار شاہد اورکزئی نے اپنی پٹیشن میں کہا ہے کہ نئے چیئرمین کا تقرر قومی اسمبلی کی خواہش کے برعکس اور مشاورت کے آئینی اور قانونی تقاضوں کے بغیر کیا گیا ۔ پٹیشن میں یہ بھی کہاگیاہے کہ جسٹس ریٹائرڈ دیدار شاہ کو ہٹا کر عدالتی فیصلوں کی تشریح کے مطابق اور آئینی اور قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے نیا چیئرمین نیب مقرر کیا جائے۔دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ نے دیدار حسین شاہ کی چیئر مین نیب کے طور پر تقرری کیخلاف آئینی درخواست پر وفاقی حکومت دیدار حسین شاہ سمیت دیگر مدعا علیہان کو21اکتوبر کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر قانون خالد انور اور سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان کو عدالتی معاونت کیلئے طلب کرلیا ہے۔سپریم کورٹ کے وکیل رشید اے اخوند نے اپنی آئینی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ دیدار حسین شاہ کی تقرری اسفند یار ولی کیس اور ڈاکٹر مبشر حسن کیسوں کے مطابق نہیں کی گئی، کیونکہ صدر ایسی تقرری سے پہلے لیڈر آف دی اپوزیشن ، وزیر اعظم اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مشورے کا پابند تھے اور انکا مشورہ ماننا ان کیلئے لازمی تھا۔ ابتدائی دلائل کیس سماعت کے بعد جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس شاہد انورباجوہ پر مشتمل بینچ نے مزید سماعت کیلئے21اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی ہے۔
بشکریہ جنگ
اسلام آباد… متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینز ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہلینڈریفارمزبل پیش کرنیکی پاداش میں5ساتھیوں کوقتل کرکے تحفہ دیاگیا، ایم کیو ایم کے کارکنان و ہمدردوں کے قتل میں لیاری گینگ وار کے جرائم پیشہ افراد ملوث ہیں ، جنہیں سندھ حکومت میں شامل بعض بااثر عناصر کی سرپرستی حاصل ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکتر فاروق ستارنے کہا کہ ایم کیو ایم کے بے گناہ کارکنوں کو نشانہ بنایاجارہا ہے، دودنوں کے دوران 5کارکنوں اور ہمدردوں اغوا کرکے قتل کیا گیا آج صبح ایم کیو ایم کے3 کارکنوں کی لاشیں ملیر ہالٹ سے ملی ہیں۔ انہوں نے کہا کہمتحدہ کے کارکنوں اور ہمدردوں کے اغوا کے بعد قتل کی مذمت کرتے ہیں۔فاروق ستارکے مطابق لیاری گینگ وار کے جرائم پیشہ افراد شہر میں دہشت گردی کررہے ہیں،یہی عناصر بھتا خوری اور اغوا برائے تاوان کے مقدمات اور بینک ڈکیتوں میں بھی ملوث ہیں، جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ان ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں کررہے،ایم کیو ایم کے کارکنوں کے قتل میں ملوث ایک بھی ملزم ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا۔ان دہشت گردوں کو حکومت سندھ کے بعض عناصر کی حمایت اور سرپرستی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2009 سے اب تک ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی رضا حیدر سمیت200 کارکنوں کو قتل کیا گیا،ملک دشمن عناصرکراچی کوتباہ کرناچاہتے ہیں،ایم کیوایم امن کے خاطرصبرسے کام لے رہی ہے۔اس موقع پر فاروق ستارنے کراچی کے شہریوں سے پرامن رہنے اورکارکنوں کوصبرکی تلقین کی۔
کراچی . . . کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع ایک تین منزلہ بلڈنگ کا ایک حصہ گر گیا،جس کی زد میں آکر ایک خاتون جاں بحق اور2افراد زخمی ہوگئے۔ ایس ایس پی صدر جاوید اکبر ریاض نے جیو نیوز کو بتایاکہ ایم اے جناح روڈ ریڈیو پاکستان
برلن…برلن میں ہٹلر کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرنے کیلئے نمائش 15 اکتوبر سے شروع ہورہی ہے۔جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ہٹلر اینڈ دی جرمن نامی نمائش کل شروع ہورہی ہے ۔اس نمائش کا مقصد اس دور کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے کہ لوگ کیوں ہٹلر