پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل کیس

احتساب عدالت نے پیراگون سکینڈل کیس میں خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق پر فردجرم عائدکردی،ملزمان نے عدالت کے رو برو صحت جرم سے انکار کردیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں خواجہ برادران کیخلاف پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی، نیب کی ٹیم نے خواجہ برادران کو احتساب عدالت میں پیش کردیا، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتطامات کئے گئے تھے،لیگی کارکنوں اور رہنماﺅں کی بڑی تعداد احتساب عدالت میں موجود تھی،عدالت نے ملزموں کو ریفرنس کی کاپیاں براہم کردیں، خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میرے وکیل ابھی موجود نہیں کچھ دیر انتظار کرلیں ،میرے وکیل ساتھ والی عدالت میں ہیں انہیں آنے دیں ،عدالت نے کہا کہ ہم آپ پر فردجرم عائد کرتے ہیں ،آپ کہتے ہیں تو آپ کو فردجرم پڑھ کر سنادیں ،خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میں بے گناہ ہوں اور ٹرائل میں ثابت کروں گا،عدالت نے کہا کہ آپ بتائیں کہ آپ نے دستخط کرنے ہیں یا نہیں ،عدالت نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق پر فرد جرم عائد کردی،خواجہ برادران نے عدالت کے رو برو صحت جرم سے انکار کردیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوںکو طلب کرلیااورملزموں کو ریکارڈ کی کاپیاں فراہم کردیں،عدالت نے کیس کی سماعت 13 ستمبرتک ملتوی کردی۔

khawaja saad rafique and salman rafiqueParagon housing scandal caseپیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل کیسخواجہ برادران پر فرد جرم
Comments (0)
Add Comment