مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کیخلاف پاکستان کو پہلی سفارتی کامیابی

جدہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی ہے تاہم اب پاکستان کو مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر پہلی سفارتی کامیابی مل گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی )کے کشمیر ونگ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیاہے ۔ہنگامی اجلاس سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہوگا جس میں پاکستان ،سعودی عرب، آذربائیجان ، ترکی سمیت دیگر ممبر ممالک شرکت کریں گے ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ نے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کی قرار داد رجیا سبھا میں پیش کی تھی جو کہ مقبوضہ کشمیر کو خصوصی حیثیت دیتا ہے ۔بھارت کی جانب سے اس اقدام پر پاکستان کی مشترکہ پارلیمنٹ کا اجلاس آ ج جاری ہے ۔

maqboza kashmirOICorganization of islamic cooperationپاکستان ،سعودی عرب، آذربائیجان ، ترکیمقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کیخلاف پاکستان کو پہلی سفارتی کامیابی
Comments (0)
Add Comment