مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم

وزیراعظم عمران خان نے یوم سیاہ کے موقع پر عالمی برادری کیلئے پیغام جاری کر دیا ہے اور مودی کو بھی خبردار کر دیاہے ۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج کرفیوکو 12 روز گزر چکے ہیں ، مقبوضہ وادی میں مزید فوجی بھیجے گئے جہاں پہلے سے ہی بھاری تعداد میں بھارتی فوج تعینات ہے ، آر ایس ایس کے غنڈوں کو بھاری تعداد میں مقبوضہ وادی بھیجا گیا ، مواصلاتی نظام مکمل طور پر بند ہے ، مودی پہلے بھی گجرات میں مسلمانوں کی نسل کشی کر چکا ہے ۔

عمران خان کا کہناتھا کہ کیا دنیا سربیاکی طرح وادی میں ایک اور قتل عام خاموشی سے دیکھے گی ، میں عالمی برادری کو خبردار کرنا چاہتاہوں کہ اگر ایسا ہوا تو مسلم دنیا میں اس کا شدید رد عمل آئے گا ۔

PM Imran Khanعمران خان نے یوم سیاہ پر پوری دنیا کو خبردار کرتے ہوئے پیغام جاری کر دیامقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالموزیراعظم عمران خان
Comments (0)
Add Comment