سپریم کورٹ میں ویڈیو لیکس کی انکوائری کیلئے چوتھی درخواست

اسلام آباد سپریم کورٹ آف پاکستان میں ویڈیو لیکس کی انکوائری کیلئے چوتھی درخواست کی سماعت یکم اگست کو ان چیمبر ہو گی ،درخواست گزار ملک وقار احمد کی درخواست پر دفتر نے اعتراضات عائد کئے گئے،اعتراضات کے خلاف چیمبر اپیل دائر کی گئی تھی جو سماعت کیلئے منظور کرلی گئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں جج ارشد ملک کے مبینہ ویڈیوسکینڈل کے حوالے سے چوتھی درخواست کی سماعت یکم اگست کو ان چیمبر ہو گی،سپریم کورٹ کا بنچ درخواست پر سماعت کرے گا،درخواست گزار ملک وقار احمد کی درخواست پر دفتر نے اعتراضات عائد کئے گئے،اعتراضات کے خلاف چیمبر اپیل دائر کی گئی تھی جو سماعت کیلئے منظور کرلی گئی،درخواست ملک وقار احمد نامی شہری نے ایڈووکیٹ محمد زبیر کی وساطت سے دائر کی تھی،درخواست میں مریم نواز، شاہد خاقان عباسی،شہباز شریف،پیمرا اور دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔

supreme courtچوتھی درخواستسپریم کورٹلیکس کی انکوائری
Comments (0)
Add Comment