روڈ پرنس نے گاڑیوں کی مارکیٹ میں تہلکہ مچانے کی تیاری

 ریگل آٹوموبائل انڈسٹریز لمیٹڈ نئی ہیچ بیک کے ذریعے مقامی آٹو مارکیٹ میں تہلکہ مچانے کیلئے تیار ہے۔

گاڑیوں سے متعلق نجی ویب سائٹ ” پاک وہیلز“ پر شائع ہونے والی تفصیلات کے مطابق پرنس نئی 800cc ہیچ بیک کار متعارف کرانے کیلئے تیار ہے جو 5500 rpm پر 40 hp اور 3500-4500 rpm پر 60.5 Nm پیدا کرتی ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ یہ گاڑی رواں سال کے دوسرے ششماہی میں سڑکوں پر آ جائے گی جس کی قیمت تقریباً 8.5 سے 9 لاکھ روپے ہوگی۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ریگل آٹوموبائلز اور DFSK گروپ آف چائنا گاڑیوں کی سمبلنگ کیلئے ٹیکنیکل معاہدہ کر چکے ہیں؛ یہ معاہدہ “پرنس” برانڈ نام کے تحت کام کر رہا ہے جو پاکستان بھر میں 3s ڈیلرشپس کے ذریعے پہلے ہی LCVs فروخت کر رہا ہے۔

کمپنی یہ کار دو ویرینٹس میں پیش کر رہی ہے جن میں سے ایک مینوئل اور ایک آٹومیٹک ہو گا جبکہ اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 120/130 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ سوزوکی مہران اور حال ہی میں پیش کردہ یونائیٹڈ براوو اس نئی 800cc ہیچ بیک کی براہ راست مقابل ہیں جبکہ اس کی چند خصوصیات ذیل میں دی گئی ہیں۔

پاور سٹیرنگ

کی لیس اینٹری

الائے رمز

روڈ پرنس پاکستان میں ایک مقبول موٹر سائیکل برانڈ ہے اور یہ کمپنی اب موٹر سائیکل سے چار پہیوں والی گاڑیوں کے شعبے میں جست لگا رہی ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ پاکستان میں پہلے سے گاڑیاں فروخت کرنے والی کمپنیوں کو سخت مقابلہ دے گی۔

power steeringRoad Price Carروڈ پرنس نے گاڑیوں کی مارکیٹ میں تہلکہ مچانے کی تیارینئی گاڑی کب فروخت کیلئے پیش کی جائے گی اور اس کی خصوصیات کیا ہیں
Comments (0)
Add Comment